![]() |
لاہور - پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے۔ زمان پارک لاہور میں عمران خان نے صحافیوں اور وکلاء سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر گفتگو بھی کی۔
ان کا کہنا تھاکہ مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے، مراد سعید مستقبل کا لیڈر ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج سے کوئی لڑائی نہیں یہ فوج میری ہے، جلد وقت تبدیل ہو نے والا ہے اور آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز دوں گا، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں۔
پارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق عمران خان کا کہنا تھاکہ جو چھوڑ کر جا رہے ہیں کچھ مجبور اور کچھ بے نقاب ہوئے، پارٹی کے لیے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں اور ٹکٹ ان کا حق ہےجبکہ صدر مملکت عارف علوی آئین کے مطابق کام کر یں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی، مجھے گرفتار، نااہل اور قتل کرنے تک کی پلاننگ ہو چکی ہے، آج بھی ریفرنڈم کروا کر دیکھ لیں نتیجہ سامنے آجائے گا، حلف دیتا ہوں تشدد اور توڑ پھوڑ کا کبھی نہیں کہا۔
اس کے علاوہ عمران خان سے لیگل ٹیم نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں عمران خان پر درج مقدمات اور ان کے کیسزپرقانونی مشاورت کی گئی جبکہ عمران خان نے لیگل ٹیم سےگرفتارپارٹی رہنماؤں کی رہائی سےمتعلق گفتگو بھی کی۔ خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین ہیں اور ان دنوں گرفتار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ