Thursday, 23 April, 2026
روضہ رسول ﷺ کی بے حرمتی: حکومت کا سعودیہ سے کارروائی کا مطالبہ

روضہ رسول ﷺ کی بے حرمتی: حکومت کا سعودیہ سے کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد - روضہ رسول ﷺ کی بے حرمتی پر وفاقی حکومت نے شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی حکومت سے مناسب کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہ زین بگٹی پر حملہ اور مریم اورنگزیب کو ہراساں کیا گیا، واقعہ اچانک نہیں ہوا، یہاں سے منصوبہ بندی کی گئی، عمران خان لوگوں کو تنگ کرنے کا راستہ دکھا رہے ہیں، شیخ رشید کو بھی سبق سکھایا جا سکتا ہے، جو کرنا ہے کریں لیکن اپنی حد میں رہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کنا تھا کہ قابل احترام مقام پر غیر شائستہ جملے بولے گئے، اس طرح کے واقعات افسوسناک ہیں، پوری قوم نے کل کے واقعہ پر دکھ اور کرب محسوس کیا، آپ نے پونے 4 سال بہت امتحان لیا ہے، ہم نے گھروں سے نکل کر آپ کے مقدمات کا سامنا کیا ہے، 100 یا 200 بندوں کو اکٹھا کرنا کسی جماعت کیلئے مشکل نہیں ہے، آپ نے سزائے موت کے جھوٹے کیسز بنائے تاکہ ہم پارٹی سے پیچھے ہٹ جائیں، مجھ پر بے پناہ دباؤ ہے مگر کارکنان کو روک رکھا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج بڑے بھاری دل سے مخاطب ہیں، خان صاحب اور کتنی تقسیم چاہتے ہیں ؟ عمران خان کی سیاست جمہوری نہیں ہے، کیا دیواریں کھڑی کرنے سے ملک کی کوئی بہتری ہوسکتی ہے ؟ عمران خان کتنی نفرت چاہتے ہیں ؟ قوم کو دیکھنا ہوگا کہ خان صاحب کیا چاہتے ہیں، میں دھمکیاں دوں تو کیا اس سے کوئی بہتری ہو جائے گی ؟ جب تک لوگ آپ کیساتھ تھے تو بڑے اچھے تھے، ہم تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  66606
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایک طرف جہاں پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں، وہیں دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 254 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں،
امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خلیجی ممالک سمیت عالمی برادری نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت جی ایچ کیو میں اہم کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملکی سلامتی، علاقائی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے سعودی عرب کے پیٹرو کیمیکل اور صنعتی کمپلیکس پر حالیہ ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں
صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت قومی قیادت کے مشاورتی اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے پر اتفاق کیا۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں