![]() |
اسلام آباد - دفتر خارجہ نے حال ہی میں ایک وفد کے اسرائیل کے دورے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں سرکاری وفد یا حکومتی اجازت کے تاثر کو مسترد کردیا۔ جاری اعلامیے میں دفتر خارجہ کے ترجمان ترجمان زاہد حفیظ نے کہا کہ ایک غیر ملکی این جی او کے زیر اہتمام یہ دورہ کیا گیا جس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے اور فلسطینی مسئلے پر پاکستان کی پوزیشن واضح اور صاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے اور اس پر پاکستان کی پالیسی پر مکمل قومی اتفاق رائے ہے، پاکستان فلسطین کی آزادی اور خود مختاری کی حمایت کرتا ہے۔
خیال رہے کہ دفتر خارجہ کا مؤقف ایسے وقت پر سامنے آیا جب حال ہی میں اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے تصدیق کی کہ دو ہفتے قبل جنوبی ایشیا سے ایک وفد نے ہماری سرزمین پر مجھ سے ملاقات کی تھی جس میں 2 پاکستان نژاد امریکی شہری بھی شامل تھے۔ انہوں نے ایک پاکستانی وفد سے ملاقات کی تصدیق کی تاہم وفد میں شامل افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ