Wednesday, 22 April, 2026
قرضوں کا اتنا بوجھ ہے کہ شاید نسلیں بھی قرضہ نہ اتار سکیں، وزیر اعظم

قرضوں کا اتنا بوجھ ہے کہ شاید نسلیں بھی قرضہ نہ اتار سکیں، وزیر اعظم

مانسہرہ -  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں کو اتنا بوجھ ہے کہ شاید ہماری نسلیں بھی یہ قرضے نہ اتار سکیں لیکن ہمیں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ ہے، ہم نواز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کریں گے۔ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہوں نے ترقی دینے والا نوازشریف اور مجھے منتخب کرنا ہے یا یوٹرن ماسٹر۔

مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہزارہ کے لوگ روز موٹروے سے گزرتے ہیں تو نوازشریف کو یاد کرتے ہیں، آج میں  بھی اسی گزرگاہ سے گزرا تو میں نے کہا واقعی نوازشریف اس ملک کا معمار ہے، ملتان سکھر موٹروے 2016 نوازشریف نے شروع کی اور اسے اپنے ہی دور میں مکمل کیا، یہ وہ منصوبے ہیں جو سی پیک کے تحت بنائے گئے، مجھے موٹروے دیکھ کر احساس ہوا کہ نوازشریف نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرنے کے لئے کتنی محنت کی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ نے موقع دیا تو میں کے پی کو پنجاب بناکر چھوڑوں گا، لیکن مجھے آپ کا ساتھ چاہئے، آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ جو ایسا شخص جو انا پرست اور جھوٹا ہے، اس کے دور میں مہنگائی اآسمان سے بات کرتی رہی، یوٹرن پر یوٹرن لیتا رہا، ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کردیا، جس نے 50 لاکھ گھر دینے کے  بجائے ہزاروں خاندانوں کو بے گھر کردیا، عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے ترقی دینے والے نوازشریف اور مجھے منتخب کرنا ہے یا یوٹرن ماسٹر کو۔

وزیراعظم نے کہا کہ ابھی تیل اور پیٹرول کی قیمتیں مجبوری سے دل پر پتھر رکھ کر بڑھانی پڑی، لیکن ساتھ ہی ہم نے ڈیڑھ کروڑ گھرانوں کو سبسڈی کا بھی اعلان کیا، یہ سب عمران نیازی کی وجہ سے ہوا جس نے جاتے ہوئے یہ جال بچھایا، مہنگائی اور  بے روزگاری کو عام کیا، ترقیاتی منصوبوں کے بجائے مخالفیں کو دیوار سے لگاتا رہا، میں نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے کا کردیا ہے، میں نے دو ہفتے پہلے کہا تھا کہ اگر کے پی حکومت آٹے کی قیمت کم کرتی ہے تو ٹھیک ورنہ میں خود کے پی میں بھی آٹے کی قیمت یہی رکھوں گا، میں وزیراعلیٰ کے پی سے ایک بار پھر اور آخری بار درخواست کرتا ہوں کہ صوبے میں آٹے کو سستا کیا جائے، ورنہ میں خود اپنے کپڑے بیچ کر یہاں آٹا سستا کروں گا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ نے کہا ہے کہ صبح نماز کے بعد رزق کے لئے نکلو اور رزق تلاش کرو، میں دن رات محنت کروں گا، میں یہاں میڈیکل کالج کا اعلان کررہا ہوں، ایک ارب روپے کا بھی اعلان کرتا ہوں تاکہ آپ کے مسائل حل ہوں، یہاں بجلی کا بہت بڑا مسئلہ ہے میں ہزارہ کی اپنی الیکٹرک کمپنی کا اعلان کرتا ہوں تاکہ یہاں بجلی ان کی اپنی ہو اور ان کے بجلی کے مسائل حل ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں، 30 سے 35 فیصد ووٹرز کا ٹرن آؤٹ ہونا بلوچستان کی تاریخ میں ایک خوش آئند خبر ہے، اس سے ثابت ہوا کہ وہاں اور ملک میں سیکیورٹی کا نظام بہترین ہورہا ہے، میں سب کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ عمران نیازی جو مجھے گالیاں دیتا ہے میں تمام طالبعلموں کو لیپ ٹاپ دے کر جواب دوں گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  65243
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ایک ہفتے کے لیے کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔
ایک طرف جہاں پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں، وہیں دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 254 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں،
امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خلیجی ممالک سمیت عالمی برادری نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار محدود کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق پشاور سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کر دی جائیں گی، جبکہ دیگر اضلاع میں بازاروں کو رات 8 بجے تک بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں