![]() |
اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عسکری حکام سے وزیراعظم کی آج دو دفعہ ملاقات ہوئی، پاکستان کی فوج پاکستان کےاستحکام اور قومی سلامتی کی ضامن ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی فوج، قیادت کے مقام کا احترام کرتے ہیں، نوازشریف کا مسئلہ تھا کہ وہ اداروں کو فتح کرنے کے چکر میں رہتے تھے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم سے عسکری حکام کی آج دو دفعہ ملاقات ہوئی ہے، نہ کسی نے ان سے استعفیٰ مانگا اور نہ وہ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دھمکیاں کسی بھی خود مختار ملک کیلئے قابل قبول نہیں، عمران خان پاکستان کی حرمت اور خودمختاری کیلئے لڑیں گے، اس خط کو پارلیمان کے ان کیمرا سیشن میں رکھ رہے ہیں، خط کے مندرجات اپوزیشن کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ 1992 کے ورلڈ کپ کی طرح لگ رہا ہے کہ ہم پیچھے ہیں لیکن ہم پیچھے نہیں، ہم کمزور نہیں جب بازی پلٹے گی تو سب دیکھیں گے، ہم اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو اپنامدعا سجھتے ہیں، اسی طرح ہم آگے بھی چلیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ