Saturday, 14 March, 2026
طالبان کا افغانستان اسلامی امارات کے قیام کا اعلان

طالبان کا افغانستان اسلامی امارات کے قیام کا اعلان

کابل - طالبان نے کابل فتح کرنے کے چار دن بعد افغانستان میں اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کردیا۔ روسی نیوز چینل ’’آر ٹی‘‘ کی انگریزی ویب سائٹ کے مطابق افغانستان میں اسلامی حکومت یعنی امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان، افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ایک ٹویٹ میں کیا۔ اسی ٹویٹ میں انہوں نے ’’دَ افغانستان اسلامی امارت‘‘ کے جھنڈے اور سرکاری نشان کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

 

ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان پر برطانیہ کا متنازعہ تسلط ختم ہونے کے 102 سال بعد وہاں امارتِ اسلامی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 19 اگست کا دن ہر سال ’’نوآبادیاتی سپر طاقتوں سے آزادی کے دن‘‘ کی حیثیت سے منایا جائے گا۔

 

دریں اثنا امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی باشندوں کے مکمل انخلا تک امریکی افواج افغانستان میں رکھنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ خواہ 31 اگست کی ڈیڈ لائن ختم ہی کیوں نہ ہوجائے، آخری امریکی شہری کے اخراج تک امریکی فوج افغانستان میں موجود رہیں گے۔

 

قبل ازیں بدھ کو طالبان کے سیاسی دفتر کے رکن انس حقانی کی سربراہی میں طالبان کے وفد نے افغانستان کی قومی مصالحتی کمیشن کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے گھر پر سابق صدر حامد کرزئی سے اہم ملاقات کی۔ افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان کی یہ پہلی بار ملک کی سیاسی قیادت سے ملاقات ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  42924
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ انہوں نے روس اور پاکستان کے رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے خطے میں امن کے لیے ایران کے عزم کا دوبارہ اعادہ کیا ہے، اس جنگ کو صہیونی حکومت اور امریکا واسرائیل نے بھڑکایا ہے، اس کو ختم کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے
افغانستان کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند کی بیماری کی وجہ سے طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے بدھ کے روز مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا قائم مقام وزیر اعظم مقرر کردیا۔
فغانستان میں صحافیوں کی ایک تقریب کے دوران بم دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ہفتے کو افغان صوبے بلخ کے ضلع مزار شریف میں ثقافتی مرکز میں صحافیوں کی ایک
افغانستان میں طالبان حکومت نے اپنے سپاہی کی بھارت میں عسکری تربیت پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان آرمی کی بھارت میں ٹریننگ پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان

مقبول ترین
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماء کونسل پاکستان، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور دیگر مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد یوم القدس کے موقع پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔
پاکستان کے وزیر اطلاعات نے پاک فوج کے افغانستان میں جاری آپریشن غضب للحق سے متعلق آج تک کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق افغانستان میں تاحال افغان طالبان رجیم کے 663 کارندے مارے جاچکے ہیں اور 887 زخمی ہیں۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف بھرپور جوابی حملوں کا آغاز کردیا ہے اور صہیونی حکومت کی ایرو اسپیس مانٹیرنگ کی صلاحیت کو مؤثر انداز میں متاثر کردیا گیا ہے
وزارت اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے ڈرونز کو فورسز نے جدید تکنیک سے ناکارہ بنادیا، ڈرونز کے ملبے سے معمولی نقصان ہوا،کسی بھی فوجی یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں ہوا،طالبان رجیم کے دعوے میں کوئی قابل تصدیق ثبوت موجود نہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں