Friday, 02 June, 2023
فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے!!

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے!!
تحریر: محمد اسد بن اعظم

 


آج آفس سے گھر آیا تو ٹی وی پر افواج پاکستان کے ترجمان کی پریس کانفرنس جاری تھی اور بار بار ٹی وی اسکرین پر یہ ٹکر چل رہا تھا کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔۔۔۔ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔۔۔۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ خبر سن کر زہن میں کئی قسم کے سوال اٹھنا شروع ہوئے کہ آخر یہ کون لوگ ہیں جو براہ راست فوج پر سیاست میں مداخلت جیسے سنگین الزامات لگا کر  سیاست کر رہےہیں۔

 کیا سچ میں فوج سیاست میں مداخلت کرتی ہے؟؟  کیا پاکستان میں حکومتوں کے آنے اور جانے کے فیصلے بھی فوج کرتی ہے؟ کیا حکومتوں کو چلانے کے احکامات بھی فوج دیتی ہے؟؟

کیا ہماری فوج اتنی فارغ ہے کہ سرحدیں چھوڑ ملک چلا رہی ہے؟

ایک دفعہ میں نے ایک لائیو ٹی وی پروگرام کے بعد ایک نامور سینئر صحافی و تجزیہ نگار سے پوچھا کہ یہ لوگ کیوں کہتے ہیں کہ ملک کے سارے فیصلے راولپنڈی سے ہوتے ہیں اور تمام سیاستدان جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں؟  میرے یہ سوال سن کر  انہوں میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ بیٹا! یہ سب فرضی سیاسی باتیں ہیں، ان پر کان نہ دھریں تو بہتر ہے۔ یہ تو سیاست دان اپنا چورن بیچنے کے لیے کہتے ہیں ورنہ حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ افواج پاکستان ایک منظم اور ذمہ دار ادارہ ہے۔ اس ادارے نے ملک و قوم کے دفاع میں قربان ہونے والے ہزاروں بیٹے تیار کئے جو روز وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت میں جیتے اور مرتے ہیں۔ یقیناً ان جانبازوں کی یہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔"

دلی دکھ ہوتا ہے یہ دیکھ کر جب سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کے خلاف زہر اگلا جاتا ہے۔ نوجوان نسل کو ملک کے ریاستی اداروں کے خلاف ورغلایا جارہا ہے۔ بھلا ہمارا دشمن یہ کیسے چاہے گا کہ پاکستان کا ہر نوجوان اس پاک وطن کی محبت سے سرشار ہو اور اس کے محافظوں پر فخر کریں اور ان کی بےمثال قربانیوں کے اطراف میں خراج تحسین پیش کرے۔ ہمارا دشمن تو اس دھرتی پر بدامنی اور تباہی دیکھنا چاہتا ہے۔ اسی لیے غیر ملکی سازشیں سوشل میڈیا کے ذریعے فوج اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈے چلا کر فوج کو بدنام کر رہی ہیں اور اسی ہتھیار سے ہمارے نوجوان میں نفرت کا بیچ بویا جارہا ہے۔ دشمن کی یہ سازشیں ہیں ان کے اپنے ہی لوگوں میں اپنے ادارے کے خلاف بغاوت اور نفرتوں کو پروان چڑھایا جائے۔ 

بنگلہ دیش بھی انہی سازشوں کے زریعے سے الگ ہوا، کشمیری عوام کو اب پاکستان کے خلاف اکسا کر "کشمیر بنے گا پاکستان کے بجائے کشمیر بنے گا خود مختار" کی تحریکیں بھی عروج پکڑ رہی ہیں۔ بلوچستان کے نوجوانوں میں پاک فوج کے لیے نفرت پیدا کرکے انہیں ریاست کے مخالف کھڑا کیا جارہا ہے۔ ملک میں کبھی سندھی، بلوچی، پنجابی اور پٹھان کو لڑوا کر تو کبھی شیعہ سنی فسادات پروان چڑھا کر زبان اور علاقائی تعصب کی بنیاد پر ہمیں توڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ہمارا دشمن ملک میں انتشار اور دہشت گردی پھیلا کر اسے نست و نابود کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ ایسے میں وہ نوجوانوں کو بہکا کر ریاستی غداروں کے زریعے پاکستان کے نظریاتی اور علاقائی سرحدوں پر حملہ آو ہونا چاہتا ہے۔ 

"یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے" جیسے ملک دشمن نعرے بھی ہمارے دشمنوں کی ایک بہت بڑی سوچی سمجھی سازش ہے جو ملک کے  اپنے لوگوں کو اپنے ہی ریاستی اداروں کے خلاف کر رہی ہے۔ ورنہ اس ملک کا تو ہر شہری اس پاک دھرتی پر قربان ہونے کا جذبہ رکھتا ہے۔

ہمارے ملک کے وہ محافظ جن کی قربانیوں کی بدولت ہم رات کو سکون سے سوتے ہیں۔  جو عید جیسی اپنی ہزاروں خوشیوں چھوڑ کر اپنے پیاروں سے دور اپنے محازوں پر وطن عزیز کے دفاع پر ہر وقت پہرہ دے رہے ہیں۔ جو روز اس پاک دھرتی کی حفاظت میں جام شہادت نوش کرتے ہیں۔ 

ملک میں سیلاب، طوفان اور زلزلے جیسی ہنگامی صورتحال میں بھی فوج ہی سب سے پہلے مدد کے لیے میدان میں اترتی ہے۔  ملک میں ہر قسم کی بدامنی سے نمٹنے اور یہاں تک کہ الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے فوج ہی کو بلایا جاتا ہے۔ پاکستان کو پولیو سے بچانے اور مردم شماری کرونے کے بھی ہمیں فوج کو ہی پکارا جاتا ہے۔ اور ان سب کے بعد بھی ان محافظوں کو گالیاں دینا اور لعن طعن کرکے طرح طرح کے الزامات لگا کر اپنی ہی فوج کو زلیل کرنا ملک دشمنی نہیں تو اور کیا ہے؟؟

افسوس ہوتا ہے ان لوگوں پر جو کہتے ہیں کہ آرمی سارا بجٹ کھا جاتی ہے۔۔۔۔۔ یہ قربانیاں دیتے ہیں تو انہیں مراعات بھی تو ملتی ہیں، یہ نوکری کرتے ہیں تو اعلیٰ تنخواہیں کے بدلے اپنی قیمت بھی تو وصول کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔

خدا کی قسم یہ قربانیاں اور شہادتیں مراعات اور اعلیٰ تنخواہوں کے عوض خریدی نہیں جاسکتی۔ یہ تو جذبہ جہاد ہے جو پاک فوج کے جوانوں میں مرد مومن کی صفات اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی فولادی طاقت اور ہمت دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ہر محاذ کو سلامت رکھے اور انہیں مزید جرآت اور طاقت دے اور یہ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دیں اور ہر میدان میں یہ فتح یاب ہوں۔ (آمین)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کالم نگار، بلاگر یا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ بھی ہمارے لیے کالم / مضمون یا اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر اور مختصر تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  89194
کوڈ
 
   
متعلقہ کالم
تحریک انصاف نے ریاست پر کاری وار کیا، خدا کرے وطن عزیز جانبر ہوجائے؟ایک بدقسمت دن، وطنی طول و عرض میں ہیبت ناک مناظردیکھنے کو ملے۔ تصور میں نہ تھا، قومی حُرمت، تقدس، وقار، عزت اور طاقت
زندہ قومیں مسلسل مکالمہ کرتی ہیں اور اسی کے ذریعے اپنے مستقبل کا تعین کرتی ہیں۔ہمارے معاشرے کا المیہ یہ رہا ہے کہ یہاں عمر کی بنیاد پرنواجون نسل کے سوالات کو پس پشت ڈال دیا جاتا ہے۔عمر اور تجربہ کی وجہ سے یہ فرض کر لیا جاتا ہے کہ صحیح اور درست بات صرف بزرگ ہی کر سکتے ہیں۔
چولستان میں خشک سالی نے زندگی کو معدوم کرکے رکھ دیا ہے ۔66 لاکھ ایکٹرپر مشتمل یہ علاقہ رواں ماہ سے بارشیں نہ ہونے کی بناء پر پانی کی شدید قلت سے دوچار ہے ۔یہاں چرند ،پرند ،جانور اور انسان پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔
کہتے ہیں سیاست عبادت ہے‘ عوام کی خدمت سیاست کی معراج ہے‘ ہر کوئی جو سیاستدان ہے اسے عوامی خدمت کا جذبہ بے چین رکھتا ہے۔ اقتدار میں آنے کے لئے محض اس بنا پر دن رات کوشاں رہتے ہیں

مقبول ترین
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی پینک ختم ہونے کے بعد اچھے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے، ہم چاہتے ہیں آج آٹا 35 روپے اور چینی 52 روپے کلو ملے۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شر پسند جناح ہاؤس سے لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے ہیں جسے آرمی برآمد کرے گی، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ظہور پیلس سے گرفتار کیا ہے، آپریشن کی قیادت اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر عمران ملک کررہے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں