Tuesday, 03 October, 2023
ہم چاہتے ہیں آٹا 35 اور چینی 52 روپے کلو ملے، مریم اورنگزیب

ہم چاہتے ہیں آٹا 35 اور چینی 52 روپے کلو ملے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد - وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی پینک ختم ہونے کے بعد اچھے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے، ہم چاہتے ہیں آج آٹا 35 روپے اور چینی 52 روپے کلو ملے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح سیاسی اور معاشی استحکام ہے، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، انہوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، سوئچ آن آف کر کے معیشت کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا، معیشت کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، گزشتہ حکومت معیشت کا بیڑہ غرق کر کے گئی، ان کی نااہلی کے اثرات ہمیں ورثے میں ملے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے اتحادی حکومت کی کاوشیں جاری ہیں، ایک طرف معیشت کو درست کرنے، دوسری طرف مسلح جتھوں کی تیاری ہو رہی تھی، نو مئی کا سیاہ دن عوام نے دیکھا، گزشتہ دو ہفتوں سے عوام کو خوشی والی خبریں مل رہی ہیں، وزیر اعظم نے 1800ارب کا کسان پیکیج دیا جس کے نتائج آ رہے ہیں، آٹے کی فی کلو قیمت میں 35 سے 40 روپے کمی ہوئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ کمرشل اور گھریلو صارفین کیلئے ایل پی جی سلنڈر میں نمایاں کمی ہوئی ہے، آج ڈالر کا ریٹ 27 روپے کم ہوا ہے، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 60 سے 70 روپے کمی کی گئی ہے، یہ ڈیفالٹ کے دہانے ملک چھوڑ کر گئے ہم نے ڈیفالٹ نہیں ہونے دیا، بجٹ سے متعلق وزیر اعظم نے مشاورتی اجلاس شروع کر دیئے ہیں، ذیلی کمیٹی معیاری بیج کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت معیشت کا بیڑہ غرق کر کے گئی، ہم اسے بہتر کرنے کیلئے پرعزم ہیں، مشکل معاشی صورتحال میں معیشت کو استحکام دینے کیلئے آئی ایم ایف سے بات کی، معیشت کا تعلق سیاسی استحکام کے ساتھ جڑا ہے، نالائقوں، نااہلوں نے معیشت کی بنیادوں کے اندر بارودی سرنگیں بچھائیں، جب بھی معیشت میں بہتری آنا شروع ہوتی ہے تو یہ لوگ اس پر حملے کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ لوگوں کے ذہنوں میں نفرت کے بیج بوئے جا رہے تھے، جلاؤ گھیراؤ اور نفرت کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا تھا، یہ نہیں چاہتے کہ کہیں اس ملک میں معیشت بہتر ہو جائے، مسلح جتھوں نے 9 مئی کو ملکی حساس اور عسکری تنصیبات پر حملے کئے، گزشتہ حکومت چاہتی تھی کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  45764
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں قومی توانائی بچت پلان کے تحت ملک بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس اقدام سے سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ہوگی، ورکنگ خواتین میں 22 ہزار سکوٹیز
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر تحفظات تھے اور ہیں، ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ہر ضلع میں ہماری آبادی کو کم بتایا جا رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری اور فلک ناز کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ اپنی ٹوئٹ میں ایمان مزاری کا کہنا تھاکہ میں اور فلک ناز کی فیملی شیریں مزاری اور فلک ناز کو لینے گئے تھے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کسی افسر نے استعفیٰ نہیں دیا، فوج آرمی چیف کی قیادت میں متحد ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج

مقبول ترین
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں
وزیراعظم نے مردم شماری سے متعلق کہا کہ جو مردم شماری ہوئی ہے اسی پر انتخابات کرائے جائیں اور یہ ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے ہماری نہیں کیوں کہ ہماری مدت 12 اگست کو پوری ہوجائے گی
قومی اسمبلی نے سیکریٹ ایکٹ 1923ء میں ترامیم کا بل منظور کرلیا جس میں زمانہ جنگ کے ساتھ زمانہ امن کو بھی شامل کیا جاسکے گا، حکومت کو حالت امن میں بھی کسی بھی جگہ، علاقے، بری یا بحری راستے کو ممنوعہ قرار دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں