Wednesday, 22 April, 2026
گوادر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تسلی بخش نہیں، وزیراعظم

گوادر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تسلی بخش نہیں، وزیراعظم

گوادر - وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر میں ترقیاتی کام کی رفتار غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد منصوبے تاخیر کا شکار ہیں، ڈریجنگ نہ ہونے کی وجہ سے بڑے جہاز لنگر انداز نہیں ہوسکے جبکہ گوادر ایئر پورٹ بھی مکمل نہیں ہوسکا۔ 

گوادر میں ایسٹ بے ایکسپرس وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر ایئر پورٹ گرانٹ کے طور پر چینی صدر نے دیا اور 18-2017 میں گوادر ایئر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے سابقہ حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی ڈرلنگ نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے بڑے جہاز اب بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہورہے اور اس طرح متعدد امور تاخیر کا شکار ہوگئےاور مجھے آگاہ کیا گیا کہ پانی کے ذخیرے میں کمی آسکتی ہے، اگر پہلے سستے داموں ڈی سیلینیشن پلانٹ لگ جاتے تو گوادر کے ہر گھر میں پینےکا پانی ہوتا۔

انہوں نے زور دیا کہ احسن اقبال کو کہا ہے کہ متعلقہ وزرا سے اجلاس کرکے ہر منصوبے کو ٹائم لان کے ساتھ مکمل کریں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ گوادر شہر کے لیے ڈی سیلینیشن پلانٹ کے لیے فی الفور کام شروع کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پانی کی کمی دور کرنے کے لیے ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگانا ہوں گے جس پر اربوں روپے خرچ ہوں گے، ڈی سیلی نیشن پلانٹ پہلے لگ جاتے تو کافی پیسے بچ جاتے جبکہ کئی سال بعد بھی بجلی کی ٹرانسمیشن لائنیں نہیں بچھائی جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ مزید وقت ضائع کیے بغیر گوادر کے لیے بھی ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگایا جائے اور گوادر اور ملحقہ علاقوں کے لیے سولر پلانٹ لگادیے جائیں

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گوادر میں رہنے والے 3 ہزار 200 خاندانوں کے لیے چین شمسی پینل فراہم کررہا ہے جبکہ ایران سے بجلی لاسکتے ہیں تو خوشی ہوگی اور اچھی بات ہوگی۔

’کل رات مجبوراً پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا‘
علاوہ ازیں پیٹرول کی قیمت پر 30 روپے اضافے سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کل رات مجبوراً پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا، ایک ہفتے تک پوری کوشش کی کہ عوام پر اضافی بوجھ نہ ڈالیں لیکن سابقہ حکومت نے قرض کے اوپر ملک چلایا، پچھلی حکومت کو عوام کو ریلیف دینے کا احساس نہیں ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ جب انہیں عدم اعتماد کی کامیابی کا احساس ہوا تو تیل کی قیمتیں کم دیں جس کے بعد ہمیں اضافی بوجھ دینا پڑا کیونکہ ہمارے پاس کوئی دوسرا حل نہیں تھا لیکن اس کے ساتھ 8 کروڑ افراد کے لیے 2 ہزار روپے مہینہ سبسڈی دی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ میں اسٹاف کالج کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

شہباز شریف گوادر پورٹ کا فضائی دورہ کا کیا اور اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم چینی کمپنیوں کے وفد سے بھی ملاقات کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  44640
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ایک ہفتے کے لیے کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔
ایک طرف جہاں پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں، وہیں دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 254 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں،
امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خلیجی ممالک سمیت عالمی برادری نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے پر آ گئی ہے۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں