![]() |
اسلام آباد - وفاقی حکومت نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کوپبلک آفس ہولڈرز کی اسکریننگ کا باضابطہ اختیار دے دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئی ایس آئی کو تمام اہم افسران کی بھرتی، اہم تقرری اور پروموشن کیلئے اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا درجہ دے دیا گیا۔
یہ اقدام وزیراعظم کے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دینے کے بعد عمل میں آیا ہے۔ جس کے تحت سرکاری افسران کی تعیناتی، تقرری اور ترقی خفیہ ایجنسی کی جانب سے کی گئی اسکروٹنی کے بعد ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ