![]() |
جنوبی وزیرستان - سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں آپریشن کے دوران 11 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے، اس کے علاوہ ضلع جنوبی وزیرستان میں پولیس کی ٹارکٹ کلنگ میں بھی مطلوب تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 2 خود کش حملہ آور بھی ہلاک ہوئے، مرنے والوں میں دہشت گردوں کا کمانڈر حافظ اللہ عرف طور حافظ بھی شامل ہے، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ