Friday, 24 April, 2026
صرف تین دن باقی، عمران خان استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، بلاول بھٹو

صرف تین دن باقی، عمران خان استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، بلاول بھٹو

اوکاڑہ، رینالہ خورد - پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی کے پاس صرف تین دن باقی ہیں، عمران خان استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، یا ہمت ہے تو اسمبلیاں توڑیں اور میدان میں آئیں، سلیکٹڈ کو بھگائیں گے اور ملک میں عوامی حکومت لائیں گے۔

اوکاڑہ میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری حملہ کر کے کٹھ پتلی حکومت کو گرائیں گے، اگر عوام ہمارے ساتھ ہیں تو اسلام آباد دور نہیں۔ عمران خان عوام کا نہیں کسی اور کا نمائندہ ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم اسمبلیاں توڑو اور میدان میں ہمارا مقابلہ کرو، سینیٹ الیکشن میں کٹھ پتلی کو زبردست شکست ہوئی۔

پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم سے کہتے ہیں آپ کے پاس 3دن ہیں خود مستعفی ہوجاو۔ ہم نے کٹھ پتلی کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑا، کہاگیا سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لیں۔ پیپلزپارٹی نے مشکل حالات میں کبھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا۔ پیپلزپارٹی کبھی لڑائی سے نہیں بھاگتی۔ ملکی دفاع اورقیادت کیلئےقائدکی ضرورت،کھلاڑی کی نہیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ عوام پرمسلط وزیراعظم نے جھوٹ بولا، تاریخ میں سب سے زیادہ یوٹرن عمران خان نے لیے، آج جتنی بھی کوشش کرلیں بے نظیر کا نام عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے، آج کسان مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہاہے۔ سلیکٹڈ ہر کام میں صرف یوٹرن لیتاہے۔ پنجاب میں بڑے منصوبے آصف زرداری کی وجہ سے سی پیک کے تحت بنے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سلیکٹڈ اور نااہل وزیراعظم کے خلاف احتجاج کررہی ہے، پیپلزپارٹی نے ملک میں 73کے آئین کوبحال کرایا، اوکاڑہ کے عوام نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا ثبوت پیش کر دیا۔ عوام نے ہرمشکل وقت میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے این ایف سی کے تحت صوبوں کو اپنا حق دلوایا۔ این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے صوبوں کو ان کے حقوق دیئے۔ حکومت نےزراعت کے شعبے کیلئے کچھ نہیں کیا، پیپلزپارٹی نے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دیا، ہمارا مارچ بے روزگاری، مہنگائی اور غربت کیخلاف ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم کی وجہ سے دہشتگردی کی آگ پھر بھڑک اٹھی ہے، بلوچستان اورپشاورمیں بم دھماکےہوئے ہیں۔

رینالہ خورد میں خطاب ۔۔۔۔۔۔۔

رینالہ خورد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ جیالے اب جاگ چکے ہیں۔ آپ کے آباؤ اجداد نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ساتھ دیا اور آئین سے محروم قوم کو آئین دیا گیا۔ ہم نے ایٹمی بم بنایا۔ ہم نے ڈکٹیٹر ضیاء کا مقابلہ کیا اور آپ نے امت مسلمہ کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب کیں۔ شہید بے نظیر بھٹو کے اقتدار میں آنے پر سیاسی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ میڈیا کو آزاد کر دیا گیا اور کاشتکاروں اور مزدوروں کو خوش کر دیا گیا۔ آپ نے زرداری کا ساتھ دیا ، 18ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو حقوق دیے گئے ۔ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوا اور دہشت گردوں کو شکست ہوئی۔ ہم نے این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ صوبوں کو ان کے حقوق کا حصول ممکن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے وقت عالمی کساد بازاری تھی۔ ہم گندم، چینی اور چاول درآمد کر رہے تھے جب زرداری نے کسانوں کو امدادی قیمت دی جس کے نتیجے میں ہم وہی اشیاء دنیا کو برآمد کر رہے تھے۔ چیئرمین نے کہا کہ ہم اسلام آباد پہنچ کر کٹھ پتلی کو ہٹا دیں گے۔ ہم کل لاہور میں داخل ہوں گے اور آپ کا پیغام اسلام آباد لے کر جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  44984
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایک طرف جہاں پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں، وہیں دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 254 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں،
امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خلیجی ممالک سمیت عالمی برادری نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے پر آ گئی ہے۔
پاک افواج نے کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان فوجی کی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے جس میں دو مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر اور ایمونیشن اسٹوریج کو تباہ کیا گیا۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں