Saturday, 20 April, 2024
’’وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کا اعتماد جیت لیا‘‘

’’وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کا اعتماد جیت لیا‘‘

اسلام آباد ۔ وزیراعظم نے 178 ووٹ حاصل کر کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ عمران خان نے اس سے پہلے وزیراعظم بنتے وقت 176 ووٹ لیے تھے۔ غلام بی بی بھروانہ، عامر لیاقت اور باسط بخاری بھی قومی اسمبلی میں موجود تھے۔

سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم کے ایوان میں پہنچنے پر حکومتی ارکان نے نعرے بازی کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسملبی میں وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کی قرارداد پیش کی، جس میں کہا گیا کہ ایوان وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔

سپیکر نے ارکان قومی اسمبلی کو ووٹںگ میں حصہ لینے کا طریقہ بتایا۔ قومی اسمبلی ارکان کے لئے گھنٹیاں بھی بجائی گئیں۔ ووٹنگ کے دوران ایوان کے تمام داخلی دروازے بند کر دیئے گئے۔ وزیراعظم کے حق میں ووٹ دینے والے دائیں جانب لابی میں گئے۔ عمران خان نے بھی اپنا ووٹ درج کروایا۔

حکومتی ارکان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن نشستوں پر نوٹوں کے ہار رکھے۔ مہمانوں کی گیلری میں بڑی تعداد میں اہم شخصیات موجود تھی جن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ بھی شامل تھے۔

یاد رہے تحریک انصاف حکومت کے 2 اراکین ووٹنگ میں حصہ نہ لے سکے، فیصل واوڈا استعفے کے باعث ووٹ نہیں ڈال سکے جبکہ اسد قیصر اجلاس کی صدارت کرنے کے باعث ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے۔

 بعدازں وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بکرا منڈی لگی ہوئی تھی، سینیٹ انتخابات میں جو ہوا اس پر شرمندگی ہوتی ہے، ایک ماہ سے جانتے تھے سینیٹ الیکشن کیلئے پیسہ جمع کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کہتا ہے بڑا اچھا انتخاب ہوا، اس سے مجھے اور صدمہ ہوا، اگر یہ اچھا الیکشن ہے تو برا الیکشن کیا ہوتا ہے؟۔

وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی ہر مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے، مجھے آپ میں ایک ٹیم نظر آئی، ہماری ٹیم مضبوط ہوتی رہے گی، مشکل وقت سے نکلنے پر آپ مزید مضبوط ہوتے ہیں، بڑا انسان بننے کیلئے مشکل وقت کا سامنا کرو، ذہن کو جتنا آزمائشوں میں ڈالیں کہ یہ مزید مضبوط ہوگا، کسی کو تباہ کرنا ہے تو اسے آرام دہ زندگی دے دو، جب آپ مشکل وقت سے نکلتے ہیں تو اور مضبوط ہو جاتے ہیں، آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مشکل وقت سے نکلے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کئی اراکین کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی پھر بھی آئے، شکریہ ادا کرتا ہوں، ارکان اسمبلی نے آج یہاں پہنچنے کیلئے بڑی تکالیف کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومیں نظریے سے ہٹ جائیں تو تباہ ہو جاتی ہیں، ہماری لیڈر شپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک عظیم خواب تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ زرداری دنیا بھر میں 10 پرسنٹ سے مشہو رہے، اس پر فلمیں بنی ہوئی ہیں، چڑھے ہوئے قرضے بیماری کی علامات ہیں، قوم کو اخلاقی تباہ کیا، چڑھے ہوئے قرضے بیماری کی علامات ہیں، قوم کو اخلاقی تباہ کیا، کوئی ملک کرپٹ لیڈر شپ کے ساتھ خوشحال نہیں رہ سکتا، کہا جاتا ہے ایک زرداری سب پر بھاری، وہ رشوت دیتا اس لیے وہ بھاری ہے؟۔

عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف ملک کو 30 سال سے لوٹ کر ملک سے باہر بھاگا ہوا ہے، مولانا فضل الرحمان ہمیشہ سے دو نمبر آدمی ہے، این آر او لے کر دونوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک لوٹا، سارے ڈاکو سمجھ رہے ہیں پریشر ڈالو یہ عمران خان این آر او دے دے گا، نواز شریف، زرداری سمیت اپوزیشن سمجھتی ہے مجھے بلیک میل کر لے گی، ڈاکو نواز شریف نے 30 سال ملک کو لوٹا اور بھاگ گیا، یوسف رضا گیلانی نے رقم واپس لانے کیلئے خط نہیں لکھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیٹف کی گرے لسٹ میں ہماری وجہ سے نہیں، ن لیگ کے دور میں آئے، اپوزیشن کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ان کو این آر او دیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  10814
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم نے مردم شماری سے متعلق کہا کہ جو مردم شماری ہوئی ہے اسی پر انتخابات کرائے جائیں اور یہ ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے ہماری نہیں کیوں کہ ہماری مدت 12 اگست کو پوری ہوجائے گی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف شرائط پوری کرنے کے لیے ہم الٹے سیدھے تک ہوگئے ہیں، آپ دعا کریں کہ ہمارا معاہدہ ہوجائے۔ مسلم (ن) کے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر شہباز شریف
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے سنگین خطرے سے بچایا، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کی پاسداری نہیں کی اس کے نتیجہ میں پاکستان کو سنگین معاشی صورتحال
پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر میں میرے سوا کوئی سواری نہیں کرتا، سیلاب کے دوران اگر ہیلی کاپٹر تفریح کیلئے استعمال کیا ہے تو پھر تنقید کرسکتے ہیں۔

مقبول ترین
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔
پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں