![]() |
اسلام آباد - وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے کل کابینہ کی میٹنگ بلائی ہے اور کل شام قوم سے خطاب کروں گا، آخری بال تک لڑوں گا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ ازخود نوٹس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیتے ہوئے قومی اسمبلی کو بحال کرنے کا حکم جاری کیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہ میں نے کل کابینہ اور پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، میرا قوم کیلئے پیغام ہے کہ میں ہمیشہ پاکستان کیلئے آخری بال تک لڑا ہوں اور لڑوں گا۔
ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کل کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی کل ہو گا اور کل رات وزیر اعظم قوم سے خطاب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ