Thursday, 23 April, 2026
امریکا کو پاکستان میں آزاد حکومت کی عادت نہیں، عمران خان

امریکا کو پاکستان میں آزاد حکومت کی عادت نہیں، عمران خان

اسلام آباد - سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کبھی امریکا یا یورپ کے مخالف نہیں رہے ہیں اور ہمیشہ دوستی کے خواہاں ہیں لیکن واشنگٹن ماسکو سے تیل کی کم قیمت طے کرنے کے معاملے پر ناراض ہوا اور امریکا کو پاکستان میں آزاد حکومت کی عادت نہیں ہے۔ 

سمندر پار پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ ’حکومت ہٹا کر اہل لوگوں کو لایا جاتا اور حکومت گرانے کے لیے سندھ ہاؤس میں ’لوٹوں کی منڈی‘ لگی ہوئی تھی، مشرف امریکی دھمکی برداشت نہ کرسکااورافغان جنگ میں کودگی، نائن الیون سے پاکستان کا کوئی لینادینا نہیں تھا، وہ چاہتے ہیں کہ ادارے یہ جانیں کہ قوم ‘امریکی سازش’ کے اس بیانیے پر کہاں کھڑی ہے۔

عمران خان نے سیاسی مخالفین کو مخاطب کرکے کہا کہ امریکا میں پاکستانی سفیر کو ڈونلڈلو نے بلا کردھمکی دی تھی لیکن یہ جدھر بھی چلے جائیں غدار اور چور کے نعرے لگیں گے، شہبازشریف کےخاندان پر40 ارب کی کرپشن کےکیسزہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ہاتھ پھیلا کر پیسے مانگنے سے شرم آتی تھی لیکن پاکستان کے لیے پیسے مانگے، کریمنلز حکومت کے خلاف 20 تاریخ کو اسلام آباد کی کال دوں گا، بدقسمتی سے ہماری حکمران اشرافیہ کرپٹ، نرم مزاج اور غلام ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہم امریکہ کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔

علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے روس کے ساتھ ہی گیس سے متعلق گفت وشنید پہلے سے چل رہی تھی اور روس کی جانب سے تیل کی قیمت کم طے کرنے کے معاملے پر امریکا ناراض ہو گیا اور جب سازش تیار ہوئی تو میر جعفر اور میر صادق ان سے مل گئے۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت نے امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات کے باوجود روس سے بات چیت کی اور سستی قیمت پر تیل حاصل کیا لیکن ہمارے روس کے دورے نے مغرب کو ناراض کیا، واشنگٹن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران ہماری (پاکستان) کی مدد کی کوششوں کو کبھی نہیں سراہا اور اب وہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے بیرون ملک میں مقیم اپنے کارکنوں سے مہم کے لیے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائیں اور اپنے عوامی نمائندوں سے سوال کریں۔ انہوں نے  کہا کہ میڈیا موجودہ حکومت سے مہنگائی کی قیمتوں کے بارے میں سوال کیوں نہیں کرتا؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  81838
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایک طرف جہاں پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں، وہیں دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 254 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں،
امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خلیجی ممالک سمیت عالمی برادری نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت جی ایچ کیو میں اہم کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملکی سلامتی، علاقائی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے سعودی عرب کے پیٹرو کیمیکل اور صنعتی کمپلیکس پر حالیہ ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی کھپت میں کمی لانے کے لیے کفایت شعاری کے ان اقدامات کی منظوری دی گئی۔ اس فیصلے کا اطلاق آج 7 اپریل سے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں فوری طور پر ہوگا۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں