Saturday, 27 June, 2026
اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

لاہور - اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کے لیے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے اپوزیشن رہنما پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔ رہنماؤں میں مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق، سعد رفیق، مریم اورنگزیب، رانا ثنا اللہ، پیپلز پارٹی کی جانب سے شازیہ مری، نوید قمر جب کہ جے یو آئی کی جانب سے شاہدہ اختر علی اور عالیہ کامران شامل تھے۔

اپوزیشن رہنماؤں نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی اس کے ساتھ ہی ن لیگ نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے بھی درخواست جمع کرائی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ایڈیشنل سیکریٹری قومی اسمبلی محمد مشتاق کے پاس جمع کرائی گئی ہے جس پر 86 ارکان کے دستخط موجود ہیں جن میں ن لیگ، پی پی اور اے این پی کے ارکان شامل ہیں۔

قبل ازیں میڈیا کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی صدارت میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں لیگی ارکان نے تحریک عدم اعتماد لانے کی قرارداد پر دستخط کیے۔

دریں اثنا اجلاس میں مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کے ڈی چوک جلسے میں وفد بھجوانے کا بھی فیصلہ کیا، وفد میں احسن اقبال، خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب شامل ہوں گے جو جلسے میں شرکت کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر جتنے دستخط درکار تھے سب موجود ہیں، عمران خان کا گھر جانا سب سے ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  50826
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ایک ہفتے کے لیے کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے پر آ گئی ہے۔
پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی مذموم کوشش
وزیراعظم نے کہا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے پیش کی گئی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی، جس میں پیٹرول کی قیمت 95 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 203 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز شامل تھی۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں