![]() |
راولپنڈی - بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں پاک فوج کے 2 افسران شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کوہلو میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا جارہا تھا ۔
آپریشن کے دوران آئی ای ڈی پھٹنے سے پاک فوج کے 2افسران شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے افسران میں میجر جواد اور کیپٹن صغیر شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن عناصر کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں، سیکورٹی فورسز جان کی قیمت پر بھی ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، امن کے دشمنوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ