![]() |
اسلام آباد - پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے حکومت قربان کردی لیکن امریکی غلامی قبول نہیں کی وہ جلد دو تہائی اکثریت سے دوبارہ وزیراعظم بنیں گے۔
عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ایوان میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ روس صرف بہانہ ہے، عمران خان نشانہ ہے، اپوزیشن کے ساتھ کچھ ایسے لوگ ہیں جو غیرملکی عناصر کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا گناہ یہ ہے کہ انہوں نے آزاد خارجہ پالیسی کی بات کی، وقت ثابت کرے گا کہ کون اصلی شیر ہے کیونکہ عمران خان دو تہائی اکثریت سے جلد دوبارہ وزیراعظم آئیں گے اور پھر کسی کو سنبھال کر قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مولانا جس عمران خان کو ایجنٹ کہتے تھے وہ کیسا ایجنٹ تھا جسے ہٹانے کیلئے امریکا نے پورا زور لگایا، کسی کے ہنسنے سے میرے حوصلے کم نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج میری پارلیمانی امور کی ڈیوٹی تمام ہوئی، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ عمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ