Wednesday, 22 April, 2026
عمران خان کا کل لاہور میں انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان

عمران خان کا کل لاہور میں انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان


اسلام آباد - پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنے کارکن ظل شاہ کی ہلاکت پر پنجاب حکومت کا بیان مسترد کردیا اور ساتھ ہی کل لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا اور مطالبہ کیا ہے کہ قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے ظل شاہ کی کار حادثے میں ہلاکت کے بیان کو مسترد کردیا اور کہا کہ ظل شاہ کو پولیس نے دوران حراست تشدد کرکے شہید کیا۔

عمران خان نے کہا کہ کہا کہ اس سے پہلے بھی ہمارے کارکنوں کو شہید کیا گیا اور رہنماوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، لیکن ظل شاہ کے ساتھ ظلم پر جو تکلیف ہوئی بیان نہیں کرسکتا، 25 مئی کو بھی پولیس نے اس کا بازو توڑ دیا تھا، ظل شاہ نے آج تک کسی کے ساتھ کچھ نہیں کیا وہ اپنی دنیا میں رہنے والا شخص تھا، پولیس اسے وین میں ڈال کر لے گئی، ڈیڑھے گھنٹے اس کے ساتھ کیا کیا؟ بعدازاں اس کی لاش سڑک سے ملی۔
یہ پڑھیں : کارکن کی ہلاکت اور دوران حراست تشدد پر عدلیہ کب حرکت میں آئے گی؟ عمران خان

انہوں نے کہا کہ ظل شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سب کے سامنے ہے، یہ کس طرح درندے ہیں؟ اس کے پیچھے جو آدمی ہے وہ ذہنی مریض ہے وہ جب سے آیا ہے اس طرح کی حرکتیں کرارہا ہے، ظل شاہ کے جسم پر 60 جگہ تشدد کے نشانات ہیں، اسے مار کر سڑک پر پھینک دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ظل شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سب کے سامنے ہے، یہ کس طرح درندے ہیں؟ اس کے پیچھے جو آدمی ہے وہ ذہنی مریض ہے وہ جب سے آیا ہے اس طرح کی حرکتیں کرارہا ہے، ظل شاہ کے جسم پر 60 جگہ تشدد کے نشانات ہیں، اسے مار کر سڑک پر پھینک دیا گیا، اس طرح کا تشدد میرا ذہن تسلیم نہیں کررہا، زرداری کے بغل بچے کو نگراں وزیراعلیٰ بنایا گیا، ان پولیس افسران کو چن چن کر لایا گیا جنہوں ںے پہلے بھی پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا۔

عمران خان نے کہا کہ پہلے یہ ظل شاہ کا قتل مجھ پر ڈال رہے تھے اور آج انہوں ںے پریس کانفرنس میں اسے حادثہ قرار دے دیا، آئی جی پنجاب کو دوبارہ ظلم کرنے کے لیے خاص بلایا گیا جن میں دو ایس پی بھی شامل ہیں جن کی شکلیں ہم یاد رکھیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ پولیس والوں نے پیغام بھجوایا ہے کہ ظل شاہ کو نامعلوم افراد کے حوالے کردیا گیا تھا، اور آج یہ اسے کار حادثہ کہہ رہے ہیں اور اسے کور اپ کررہے ہیں، یہ پہلی بار نہیں ہے، اسی سائیکو پیتھ نے شہباز گل پر تشدد کرایا شہباز گل ابھی تک پوری طرح ٹھیک نہیں ہوا، شہباز گل کو خواجہ آصف کے بیان پر اٹھایا گیا تھا، شہباز گل سے کہوں گا خواجہ آصف کے خلاف پرچہ درج کرائے۔

انہوں ںے کہا کہ مریم نواز عدلیہ کو حکم رہی ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرو اور اپنے والد کے کیسز معاف کرانے کا کہہ رہی ہے جس کے پاس لندن میں اربوں روپے کی چار بڑی بڑی پراپرٹی ہیں اور کسی ایک کا نہیں بتاسکتے کہ پیسہ کہاں سے آیا؟ آڈیو لیک میں سامنے آیا کہ مریم کہتی ہے کہ اسے حادثہ قرار دو اور اسی پر نگراں وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کی۔

انہوں ںے کہا کہ ظل شاہ جیسے ملنگ آدمی پر بدترین تشدد کی تصاویر دیکھ کر آپ کا خون کھول جائے گا، بھلا حادثے میں کوئی اس طرح مرتا ہے کہ سر اس کا پھاڑا ہوا ہے، دیگر کئی اعضا اس کے تشدد سے پھٹ گئے اور کار حادثہ ہے تو جسم کے نازک اعضا پر تشدد کیسے ہوگیا؟ کون سا ایسا کار حادثہ جس میں کمر پر بھی چوٹ ہے، ہاتھ اس کے ٹوٹے ہیں جو کہ تشدد روکنے کے دوران ٹوٹے ہوں گے اور یہ دونوں لوگوں کے سامنے بے شرمی کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ مجھے اپنی عدلیہ سے یہی مسئلہ ہے کہ وہ مجھ پر کھڑی ہوگئی لیکن تشدد کے ان معاملات پر کیوں کھڑی نہیں ہوئی؟ مجھ پر توہین عدالت کا مقدمہ بنا، مریم نواز ساری جگہ جاجاکر عدلیہ کو برا بھلا کہہ رہی ہے اس پر توہین عدالت کا کیس کیوں نہیں بن رہا؟ ملک میں یہ دو قانون کیوں؟ نامعلوم افراد بیٹھے ہوتے ہیں جو شہباز گل پر ٹارچر کا مقدمہ درج ہونے نہیں دیتے، وہ ڈاکٹر کے پاس بیٹ کر رپورٹ تبدیل کردیتے ہیں کہ اس پر تشدد نہیں ہوا، ان سب کے پیچھے سائیکو پیتھ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا اور میں سابق وزیراعظم ہوکر پرچہ نہیں کٹوا سکا، کیوں کہ اس میں ایک خاص انسان کا نام آرہا تھا جو کہ قانون سے بالاتر ہیں، یہ قتل کریں تشدد کریں انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا، اس کے بعد میری ساری شہادتیں ضائع کردی گئیں، شوٹر کی موجودگی کے شواہد ختم کردیے گئے، سائیکوپیتھ نے حکم دیے اور تین شوٹر جو مارنے آئے تھے انہیں غائب کردیا گیا اور اب ظل شاہ کے قتل کی شواہد ضائع کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کا قوم کا سب سے بڑا مجرم آصف زرداری ہے، سندھ میں کیا ظلم ہورہا ہے، غریب کی عورتیں اٹھالی جاتی ہیں، زمینوں پر قبضہ ہوجاتا ہے، ان پر تشدد کرکے ان ہی پر قبضہ ہوجاتا ہے، ہمیں اپنی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنی ہے، مجھ پر اب تک 80 مقدمات ہوگئے ہیں، ہم پر ظلم اور ہم پر ہی مقدمہ، جنگل کا قانون۔

عمران خان کا عوام کا سمندر الیکشن کے لیے نکلنے والا ہے اب یہ چاہتے ہیں عمران خان کو جیل میں ڈالو یا قتل کرے، لندن میں بیٹھا بھگوڑا وہاں سے ملک کے فیصلے کررہا ہے، ہمارے ملک کے فیصلے ایک مجرم کیوں کررہا ہے اس کی بیٹی دندناتی پھررہی ہے اور جسے چاہے برا بھلا کہہ رہی ہے، خون کے آخری قطرے تک ان کا مقابلہ کروں گا، آپ کو میرے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

انہوں ںے کہا کہ انتخابات ہونے والے ہیں، کل ہم لاہور سے انتخابی ریلی نکالیں گے جس کی قیادت میں خود کروں گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  41869
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایک طرف جہاں پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں، وہیں دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 254 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں،
امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خلیجی ممالک سمیت عالمی برادری نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے پر آ گئی ہے۔
پاک افواج نے کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان فوجی کی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے جس میں دو مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر اور ایمونیشن اسٹوریج کو تباہ کیا گیا۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں