Thursday, 23 April, 2026
خط میں اگر بیرونی سازش ثابت ہوئی تو مستعفی ہوجاؤں گا، نومنتخب وزیراعظم

خط میں اگر بیرونی سازش ثابت ہوئی تو مستعفی ہوجاؤں گا، نومنتخب وزیراعظم

 اسلام آباد - پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیر ملکی خط میں اگر رتی بھر بھی بیرونی سازش ثابت ہوئی تو وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہو کر گھر چلا جاؤں گا۔

قومی اسمبلی میں بطور وزیراعظم اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، آج پوری قوم کے لیے عظیم دن ہے، تمام ساتھیوں کی دعاؤں سے اللہ تعالی نے پاکستان کو بچالیا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، آج پاکستان میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں آٹھ روپیہ اوپر گیا جو کہ 182 روپے پر آگیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کئی دنوں سے ڈرامہ چل رہا ہے کہ حکومت گرانے کے لیے غیر ملکی خط آیا، نہ میں نے خط دیکھا نہ کسی نے دکھایا، جاننا چاہتے ہیں کہ یہ حقیقت ہے یا جھوٹ، یہ سب پارلیمان کے سامنے آنا چاہیے جس کے لیے پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے جس میں ان کیمرا بریفنگ دی جائے، تمام مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی موجود ہوں اور انہیں بریفنگ دی جائے تاکہ پوری قوم کو خط کی حقیقت پتا چلے۔

انہوں نے کہا کہ خط میں اگر رتی بھر بھی بیرونی سازش ثابت ہوئی تو میں وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہو کر گھر چلا جاؤں گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان پونے چار سال میں پی ٹی آئی حکومت نے ہوش ربا قرضے لیے اور اس کے باوجود کہیں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی، بے پناہ مہنگائی ہوگئی، اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی، کسان پریشان ہوگیا، لاکھوں مزدور بے روزگار ہوئے، 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار بدترین تجارتی خسارہ ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 71 سال میں مجموعی طور پر 25 ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا جب کہ عمران نیازی نے ساڑھے 3 سال میں 20ہزار ارب روپے قرضہ لیا۔

کم از کم اجرت 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان:
وزیراعظم نے ملک بھر میں کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔ دریں اثنا شہباز شریف نے کہا کہ سرمایہ کاروں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے وہ ملازمین کی جن کی تنخواہیں ایک لاکھ تک ہیں ان کی تنخواہوں میں 10 فیصد تک اضافے کریں۔

پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان:
وزیراعظم نے اس کے ساتھ ہی پنشن بھی 10 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس کا اطلاق بھی یکم اپریل سے ہوگا۔

لیپ ٹاپ اور بے نظیر کارڈ اسکیم دوبارہ لائیں گے، وزیراعظم:
وزیراعظم نے نوجوان طلبہ کو دوبارہ لیپ ٹاپ دینے اور بے نظیر کارڈ کو دوبارہ لانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے چاروں صوبوں کی یکساں ترقی کا اعلان کیا اور یہ بھی کہا کہ رمضان کے باقی دنوں میں ملک بھر میں سستا آٹا فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہماری دوستی لازوال ہے، سی پیک پر کام میں تیزی لائیں گے، سعودی عرب نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا، سعودیہ سمیت تمام خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر کریں گے، امریکا کے ساتھ بھی تعلقات بہتر کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  72289
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ایک ہفتے کے لیے کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔
ایک طرف جہاں پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں، وہیں دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 254 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں،
امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خلیجی ممالک سمیت عالمی برادری نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے پر آ گئی ہے۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں