Wednesday, 22 April, 2026
ہائی کورٹ نے ضمانت نہ دی تو عمران خان کو دوبارہ گرفتار کر لیں گے، رانا ثنا اللہ

ہائی کورٹ نے ضمانت نہ دی تو عمران خان کو دوبارہ گرفتار کر لیں گے، رانا ثنا اللہ

لاہور - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سہولت کاری پوری طرح سےعیاں ہو گئی ہے، ججز نے اپنے منصب کا بھی خیال نہیں کیا، اس کے اثرات آنے والے دنوں پر مرتب ہوں گے، ججز نے کل صبح کیلئے بھی بیسٹ وشس کا اظہار کیا، ججز نے کہا رات گپیں لگائیں اور آرام سے سونا بھی ہے۔

مقامی نشریاتی ادارے دنیا نیوز کے پروگرام "آن دی فرنٹ" میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ معاملہ یہ ہے کہ اب ہائی کورٹ کیا کرے گا، ہائی کورٹ نے کہا ہے گرفتاری درست ہوئی، طریقہ کار سے متعلق کہا درست نہیں، طریقہ کار سے متعلق ایک انکوائری کا کہا ہے، اب چیف جسٹس صاحب نے کیس کو اپنے پاس بلا کر بیسٹ وشس کا اظہار کیا، میرا خیال ہے یہ اشارہ ہائی کورٹ سمجھ جائے گی۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا ہے کہ آج اگر انہیں مہمان نہ بنایا جاتا تو گرفتار ہوتے، اس قدر مواد موجود ہے سارا کچھ ان کی ایما پر ہوا آج ہی گرفتار ہو سکتے تھے، بیل فار اریسٹ لے کر ہی باہر نکلیں گے، سہولت کاری ہو تو ایسی، اگر کوئی لاڈلا ہو تو ایسا ہو، میرا خیال ہے صبح اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھی انہیں دیکھ کر بے پناہ خوشی ہو گی اور یہ رعایت مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ووٹرز کو پیغام دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں، سہولت کاری نے ووٹرز کو مضبوط پیغام دیا ہے، دو چیزیں ثابت ہو گئیں، ایک سہولت کاری، دوسرا فتنہ، اس فتنے کو بین الاقوامی سپورٹ حاصل ہے، پچھلے ایک سال سے انہوں نے بڑی انویسٹمنٹ کی ہے، دفاعی تنصیبات پر حملے کیے گئے، عمران خان کی گرفتاری پر عوامی ردعمل بالکل سامنے نہیں آیا، لوگوں نے گرفتاری سے اپنے آپ کو الگ کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ یہ فتنہ عوام کی آنکھوں کے سامنے ہے، عوام کا فیصلہ کبھی بھی فتنے کے حق میں نہیں ہو گا، 7 ارب کی پراپرٹی کو القادرٹرسٹ میں اپنے نام کروایا گیا، کئی دفعہ ملزم عدالتوں سے بھاگ جاتے ہیں تو وہیں سے گرفتاری ہوتی ہے، اگر طریقہ کار غلط تھا تو ہائی کورٹ نے نوٹس لیا تھا تو انتظار کر لیتے، ہمیں گرفتاریوں سے کوئی ہزیمت نہیں ہوئی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج پوری دنیا کو نظر آگیا ہے لاڈلا کون ہے، یہ بھی بتا دوں اسے دوبارہ گرفتار کریں گے، کل اگر ہائی کورٹ نے ضمانت نہ دی تو دوبارہ گرفتار کریں گے، یہ ضمانت لے اور وہ دوبارہ سہولت کاری کریں گے، شہدا کی یادگاروں کو جلانے پر ہر پاکستانی دل گرفتہ ہے، اس کے سیاسی اور سماجی اثرات ہوں گے، مختلف ایجنسیز کی رپورٹ پر انٹرنیٹ بند کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا ہے کہ ان کی شرپسندی ایک، دو دن تک ابھی جاری رہے گی، لاہور کا ایک کیس تو نیب کے کیس سے بھی زیادہ سیریس ہے، اس میں عمر قید سزا ہو سکتی ہے، جناح ہاؤس کو آگ لگانا، لوٹ مار کیس تمام کیسز سے زیادہ سیریس ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  30805
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایک طرف جہاں پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں، وہیں دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 254 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں،
امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خلیجی ممالک سمیت عالمی برادری نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے پر آ گئی ہے۔
پاک افواج نے کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان فوجی کی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے جس میں دو مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر اور ایمونیشن اسٹوریج کو تباہ کیا گیا۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں