| فائل فوٹو |
کوئٹہ / راولپنڈی ۔ بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں فرنٹیئر کور( ایف سی) کیمپ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ، فائرنگ کے تبادلے میں 2اہلکار شہید ہوگئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ایف سی کیمپ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور کلیئرنس آپریشن میں 2 جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دہشتگردوں کو بلڈنگ کمپلیکس تک محدود کردیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ