Wednesday, 22 April, 2026
عمران خان کا مقصد ملک میں افراتفری، فساد پھیلانا ہے، رانا ثنا اللہ

عمران خان کا مقصد ملک میں افراتفری، فساد پھیلانا ہے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد . وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے دفاعی تنصیبات، سیاسی مخالفین کے گھروں پر حملے کرنا یہ سیاسی کلچر نہیں، عمران خان نے ہر شہر میں گینگ بنائے، کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کا سیاسی طور پر اختلاف رہا، ہم نے کبھی ایک دوسرے کے گھروں پر حملے نہیں کیے تھے، یہ سیاسی لیڈر نہیں ایک فتنہ ہے، یہ سیاسی جماعت نہیں ایک نفرت انگیز مائنڈ سیٹ ہے، عمران خان کا مقصد ملک میں افراتفری، فساد پھیلانا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں کو جلانا کونسی سیاست ہے، ایمبولینسز، سکول، ریڈیو پاکستان کو جلایا گیا، مویشی منڈی کو پہلے لوٹا گیا پھر آگ لگائی گئی، اس فتنہ سے پوچھتا ہوں یہ کونسی سیاست ہے، اس نے لوگوں کو مخالفین کے گھروں کو جلانے کا سبق پڑھایا ہے، تم کس طرف لوگوں کو دھکیل رہے ہو۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ حقائق ذمہ داری سے پیش کر رہا ہوں، اگر کوئی چیلنج کرنا چاہے تو چیلنج قبول کرنے کو تیار ہوں، 9 مئی کو آئی سی ٹی میں 12 جگہوں پر مظاہرے ہوئے، پورے پنجاب میں ٹوٹل 15 سے 18 ہزار لوگوں نے مظاہرے کیے، خیبرپختونخوا میں ٹوٹل 19 سے 22 ہزار لوگ تھے۔

انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو آئی سی ٹی میں 4 جگہوں پر مظاہرے ہوئے، 11 مئی کو خیبرپختونخوا میں 39 مقامات پر مظاہرے ہوئے، یہ کوئی عوامی ردعمل نہیں تھا فسادی تھے، یہ ان کو ایک سال سے ٹریننگ دے رہا تھا، ان کو پٹرول بم بنانے کے طریقے بتائے جا رہے تھے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہر جگہ پر مخصوص غلیلوں کو استعمال کیا گیا، یہ کہتا تھا پوری قوم اس کے ساتھ ہے، دکانوں، مویشی منڈیوں، کئی جگہوں پر بینکوں کو لوٹنے کی کوشش کی گئی، جناح ہاؤس لاہور میں سوئی تک لے گئے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ قوم کے لیے بڑے دکھ کی بات ہے، اس آدمی نے 60 ارب لوٹے، قومی خزانے کو 60 ارب کا ٹیکا لگایا گیا، 458 کنال کی القادر ٹرسٹ کے نام پر رجسٹری کرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی والوں نے ان سے زیادہ لوگوں کو منظم کیا ہے، اس کی ایما پر لوگوں کے گھر، حساس عمارتوں کو جلایا گیا، اس کی ایما پر قومی املاک کو جلایا گیا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جب مجرم چیف جسٹس صاحب کے سامنے جاتا ہے تو کہتے ہیں دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی، اس کو ایسا ریلیف ملا جو آئینی تاریخ میں کسی کو نہیں ملا، سرکاری رہائش گاہ میں مہمان بنا کر رکھا گیا، چیف جسٹس نے اس کے جاتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہائی کورٹ میں اس نے جو مانگا وہ دیا گیا، عدالت نے کہا جو مقدمات درج نہیں ہوئے ان میں بھی ضمانت ہے، دہشت گرد جماعت نے شرپسند، فسادی تیار کیے، یہ ایک لمحہ فکریہ ہے مستقبل میں پھر ہر کوئی ایسا سوچے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاست کی آڑ میں دہشت گرد، شرپسندوں کو منظم کیا گیا، قوم کو اس فتنے کا ادراک ہونا چاہیے، قوم کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا چاہیے ورنہ یہ قوم کو کسی حادثے سے دوچار کر دے گا، یہ ایکسپوز ہو گیا ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ اس نے ہر شہر میں گینگ بنائے ہیں، ان گینگز کا حکومت پوری طرح محاسبہ کرے گی، کسی کو بخشا نہیں جائے گا، سرکاری عمارتوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت کریں گے، شرپسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، ان کے سرغنہ کو بھی جواب دہ ٹھہرایا جائے گا۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  17369
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایک طرف جہاں پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں، وہیں دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 254 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں،
امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خلیجی ممالک سمیت عالمی برادری نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے پر آ گئی ہے۔
پاک افواج نے کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان فوجی کی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے جس میں دو مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر اور ایمونیشن اسٹوریج کو تباہ کیا گیا۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں