![]() |
اسلام آباد - نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 99 پیسے اضافے کی منظوری دیدی۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2022 کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مدد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہو گا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہو گا۔
نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی پی پی اے جی نے 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ