![]() |
لندن - عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے زمان پارک پر چھاپے اور پی ٹی آئی کارکنوں کے ملک گیر احتجاج پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا ردعمل سامنے آگیا۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گرفتاری کے خوف سے عمران خان سرکس لگائے بیٹھا ہے۔
لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عمران خان میں اگر رتّی بھر بہادری اورغیرت ہوتی تو شرم سے ڈوب مرتا۔
نوازشریف نے کہا عمران میں غیرت ہوتی تو وہ بزدلی اور بے غیرتی کا دھبہ لگوانے کے بجائے سیاست چھوڑ دیتا۔
نوازشریف نے سوشل میڈیا پر اکبر الہ آبادی کا شعر بھی شیئر کردیا؛ اکبر نے سنا ہے اہلِ غیرت سے یہی۔۔۔ جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ