Friday, 24 April, 2026
تحریک انصاف کے 24 ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، راجا ریاض

تحریک انصاف کے 24 ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، راجا ریاض

اسلام آباد - پی ٹی آئی کے ناراض ایم این اے نور عالم سمیت 25 ایم این ایز سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں۔ میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما راجا ریاض کا کہنا تھا کہ ہم کہیں غائب نہیں ہوئے اسلام آباد میں ہی موجود ہیں، پارلیمنٹ لاجز میں ہمارے ایم این ایز پر حملہ ہوا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تھانے لے جایا گیا، پوری قوم کو پتہ ہے پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کرایا گیا، اور اسی حملے کی وجہ سے ہم سندھ ہاؤس آئے ہیں، اور ہم 24 ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔

ایم این اے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف میں ہیں لیکن عمران خان سے اختلافات ہیں، پی ٹی آئی کو نااہل مشیروں کے باعث اج کی صورتحال کا سامنا ہے، پی ٹی آئی کی یہ شہر ت مناسب نہیں کہ اس کے رہنما گالم گلوچ پریقین رکھتی ہے، ضمیر کے مطابق فیصلے کریں گے اور ووٹ کا حق استعمال کریں گے، اگر کسی کو یقین نہیں کہ ہمارے پاس 24 ایم این ایز ہیں تو حکومت کو چیلنج کرتا ہوں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلائیں پھر دیکھ لیں کہ کون کس کو ووٹ دیتا ہے، میں عمران خان سے کہتا ہوں کہ ریاست مدینہ میں کسی پر جھوٹے الزامات نہیں لگائے جاتے تھے، ہم کسی سے پیسے لے کر فیصلہ کرنے کے پابند نہیں، آپ دیکھیں گے کہ آپ کے ساتھ وہی چند لوگ رہ جائیں گے جن کو کوئی بھی پارٹی لینا قبول نہیں کرے گی، وزیراعظم سے اپیل ہے کہ مہنگائی اور کرپشن کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کریں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے ایم این اے نور عالم بھی سندھ ہاؤس میں موجود ہیں اور انہوں نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کی 20 کروڑ روپے والی بات سے افسوس ہوا، میں تین سال سے کرپشن کے خلاف آواز اٹھا رہا ہوں، میں بغیر کسی دباؤ کے سندھ ہاؤس آیا ہوں۔

میڈیا کے مطابق اس وقت سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ایم این اے نور عالم، راجا ریاض، باسط بخاری، نزہت پٹھان، وجیہہ اکرم، رمیش کمار، غفار وٹو، ریاض حسین مزاری، احمد حسن ڈیہڑ، نواب شیر وسیر اور رانا قاسم نون موجود ہیں۔

دوسری جانب میڈیا کا کہنا ہے کہ ترین گروپ نے حکومت کے خلاف کھڑے ہونے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، جب کہ علیم خان گروپ حتمی فیصلے کے قریب،اور ” دیکھو اور انتظار کرو“ کی پالیسی پر گامزن ہے، تاہم ترین گروپ وفاق اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے ووٹ دے گا، جب کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت علیم گروپ کو آئندہ انتخابات میں چند نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اشارہ دے چکی ہے۔

میڈیانے یہ بھی بتایا ہے کہ حکومتی ارکان عمران اسماعیل، شاہ فرمان، پرویزخٹک، فواد چوہدری اور عامر کیانی کی جانب سے علیم خان پر اپوزیشن سے دور رہنے کا دباؤ ہے، اور یہ سب علیم خان کو پنجاب اسمبلی میں ممکنہ وزارت اعلی کے انتخاب میں چوہدری پرویز الہی کے خلاف حکومتی امیدوار بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے علیم خان کو امیدوار برائے وزارت اعلی بنانے پر ابھی تک رضامندی ظاہر نہیں کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  41966
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایک طرف جہاں پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں، وہیں دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 254 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں،
امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خلیجی ممالک سمیت عالمی برادری نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے پر آ گئی ہے۔
پاک افواج نے کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان فوجی کی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے جس میں دو مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر اور ایمونیشن اسٹوریج کو تباہ کیا گیا۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں