![]() |
لندن - مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں سزا اور 60 ارب روپے کی کرپشن کرنے والے کا استقبال، ایسے عدل کا احترام کون کرے گا؟۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ اپنے بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل کروا کر جیل میں پھینک دیا گیا اور دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق و امین بنا کر اللہ کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کی توہین کی گئی۔
نواز شریف کی جانب سے ٹوئٹر بیان میں مزید کہا گیا کہ ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب روپے کی کرپشن کرنے والے شخص کا استقبال کرتے ہیں۔ایسے عدل کا کون احترام کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ