![]() |
لاہور - پنجاب کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی برتری کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی۔ ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو تاریخی فتح ہوئی،عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں، عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا ہے، عوام نے ووٹ سے اپنی رائے دی، اس کے بعد حکومت کا رہنا نہ رہنا سیکنڈری ہوجاتا ہے۔
ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ الیکشن کے نتائج بتارہے ہیں کہ ہمارے پاس عددی اکثریت نہیں رہے گی۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کو 15 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ