کراچی - وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے مردم شماری کے نتائج قبول نہ کرنےکا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر تحفظات تھے اور ہیں، ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ہر ضلع میں ہماری آبادی کو کم بتایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی کو بھی 13لاکھ کم گنا گیا، احسان نہیں برابری چاہیے، ہمارے تمام لوگوں کو شمار کیا جائے، بلاکس کو مکمل گنا نہیں گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ