Thursday, 02 July, 2026
مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیاء میں امن کی ضمانت ہے، جنرل باجوہ

مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیاء میں امن کی ضمانت ہے، جنرل باجوہ

راولپنڈی - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں استحکام کیلئے تنازعہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے انڈونیشیا کی وزیرخارجہ مسز رتنو لیستاری پرینساری مرسودی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور افغان صورتحال پر بات چیت کی گئی، اور افغانستان میں امدادی کاموں میں تعاون اور شراکت داری پر غور کیا گیا، جبکہ باہمی دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں انڈونیشیا کے کردار کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ آرمی چیف نے پرامن افغانستان اور مفاہمتی اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا، اور کہا کہ سنجیدہ اور منظم کوششوں سے افغانستان میں انسانی بحران سے بچا جا سکتا ہے، افغانستان میں انسانی المیہ پیدا ہونے سے قبل اقدمات کرنا ہوں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں استحکام کیلئے تنازعہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے، آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کو جنوبی ایشاء میں پائیدار امن کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کیلئے تمام ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار بالخصوص بارڈر مینجمنٹ اور خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف سے جرمنی کے افغانستان سے متعلق خصوصی نمائندے کی ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے افغانستان سے متعلق نمائندہ خصوصی جیسپر وائیک نے ملاقات کی. ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوکی گئی، اور افغان صورتحال بالخصوص انسانی امداد میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں جرمنی کے اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اور جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی، افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کے لیے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں، افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط عالمی نقطہ نظر ضروری ہے، افغانستان میں امن و مفاہمتی اقدامات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن نمائندہ خصوصی نے افغان صورتحال، علاقائی استحکام کے لیے پاکستانی کاوشوں کو سراہا، اور سرحدی انتظام کے لیے خصوصی پاکستانی کوششوں کی تعریف، کی انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید وسعت کے لیے پرعزم ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  76617
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایک طرف جہاں پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں، وہیں دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 254 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں،
امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خلیجی ممالک سمیت عالمی برادری نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے پر آ گئی ہے۔
پاک افواج نے کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان فوجی کی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے جس میں دو مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر اور ایمونیشن اسٹوریج کو تباہ کیا گیا۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں