Wednesday, 22 April, 2026
وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

 

لاہور - اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ، سپیکر سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر واثق قیوم کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔ تحریک عدم اعتماد سیکریٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ نے وصول کی، جس پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اراکین کی جانب سے دستخط کئے گئے تھے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں، وہ پنجاب اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔ تحریک عدم اعتماد کے بعد گورنر بلیغ الرحمان چودھری پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے بعد سپیکر سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر واثق قیوم کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔

تحریک عدم اعتماد کی تصدیق کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اتحادیوں کی مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر کےخلاف عدم اعتماد جمع ہوچکی ہے، ہمارے اتحادیوں کا یہ خیال ہے کہ اسمبلیوں کواپنی مدت پوری کرنی چاہیے،انتخابات کیلئے بھی ہم تیار ہیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پچھلے کافی دنوں سے یہ معاملات چل رہےتھے، تحریکیں جمع ہوچکی ہیں، اب اسمبلیوں کی تحلیل نہیں ہوسکے گی، جب عدم اعتماد آجائے تواسمبلیوں کی تحلیل نہیں ہوسکتی۔ گورنر صاحب کی جانب سے آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے جمع کروا دی ہے ہمارے پاس نمبر پورے ہیں اور بہت زیادہ ہیں

پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ہماری تعداد پوری ہے یا نہیں اس کا جواب کل مل جائے گا، آصف زرداری ممکنات کےکھلاڑی ہیں وہ جسے چاہیں گے اگلا وزیراعلیٰ آ جائے گا، قوم جلد خوشخبری سنےگی۔

علاوہ ازیں گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہیٰ کو اعتماد کے ووٹ کیلئے خط لکھ دیا اس حوالے سے گورنر نے بدھ کو شام 4 بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اعتماد کے ووٹ کیلئے یہ خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  70171
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ایک ہفتے کے لیے کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے پر آ گئی ہے۔
پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی مذموم کوشش
وزیراعظم نے کہا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے پیش کی گئی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی، جس میں پیٹرول کی قیمت 95 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 203 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز شامل تھی۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں