![]() |
لندن - چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ نون کے تاحیات صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے نتیجے میں سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کی مبارکباد دی۔
میڈیا کے مطابق میاں نواز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی جس میں پیپلزپارٹی کی جانب نوید قمر، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ اور مسلم لیگ نون کی طرف سے اسحاق ڈار، عابد شیر علی، حسین نواز بھی موجود تھے۔
اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ سازش وائٹ ہاؤس میں نہیں بلاول ہاؤس میں تیار ہوئی تھی، عمران خان کے خلاف کوئی بیرونی نہیں جمہوری سازش ہوئی۔ مسلم لیگ نون اور پی پی پی کے مابین چارٹر آف ڈیموکریسی تھا جس کی وجہ سے ماضی میں بھی جمہوریت بحال ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مجموعی سیاسی صورت حال آئندہ عام انتخابات، گورنرز کی تقرری جبکہ سیاسی معاملات میں افہام و تفہیم اور اتفاق رائے سے ساتھ چلنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم اور پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخابات میں کامیابی پر بھی مبارکباد بھی دی۔
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لندن میں قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے ملاقات۔ ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال۔ میٹنگ میں سینیٹر اسحاق ڈار، عابد شیر علی، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ اور نوید قمر بھی موجود تھے
رہنما پیپلز پارٹی نوید قمرکا کہنا تھا کہ نوازشریف سے ملاقات کا کوئی مخصوص ایجنڈا یا مطالبہ نہیں، یہ تعلقات کی بہتری کا ایک طریقہ کار ہے۔
نوید قمرکا کہنا ہےکہ جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا وقتی فائدہ دے گا لیکن آخر میں تو جھوٹ انجام تک پہنچنا ہے، عمران خان نے اب تک جو کارروائی کی ہے وہ آئین اور قانون کے برعکس ہے ،عمران خان کو بجائے اپنی کرسی کے پاکستان کے مفاد کا سوچنا چاہیے۔
سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں کسی قسم کا ڈیڈلاک نہیں، بلاول اپنے عہدےکا حلف لینے سے قبل نواز شریف سے ملاقات کرکے سیاسی تبادلہ خیال کریں گے۔
خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزراکی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی لیکن حلف نہیں اُٹھایا۔ ان کا بتانا ہےکہ پیپلزپارٹی صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اورگورنر پنجاب کے عہدے لینا چاہتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ