![]() |
واشنگٹن - پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ امریکا میں آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوئی، وہ چاہتے ہیں کہ پیٹرول پر سبسڈی نہ دی جائے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت بھی متفق ہے کہ ان سبسڈیز کے متحمل نہیں ہو سکتے، انہیں کم کرنا پڑے گا۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف پاکستان میں اسٹرکچرل اصلاحات چاہتا ہے، متفق ہیں یہ اصلاحات ضروری ہیں اور انہیں متنازع نہیں ہونا چاہیے۔
واشنگٹن میں تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل (Atlantic Council) میں خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا چاہتے ہیں، ایک سال کے اندر انتخابات کی طرف جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ