Thursday, 23 April, 2026
الیکشن کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف

الیکشن کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف

چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کو الیکشن کا اعلان کرنے کیلئے 6 دن کا الٹی میٹم دیا گیا گیا ہے تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ الیکشن کب کرانے ہیں یہ فیصلہ ایوان کرے گا۔ شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ’عمران خان بھول میں نہ رہنا، بات چیت کے دروازے کھلے ہیں لیکن اگر تم سمجھتے ہو کہ بلیک میل کرلو گے تو اپنے گھر میں ڈکٹیشن دینا اس ایوان کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دو ٹوک پیغام دے دیا۔ قومی اسمبلی میں خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ جتھے کے سربراہ کو واضح کردینا چاہتا ہوں کہ تمہاری ڈکٹیشن نہیں چلے گی، الیکشن کب کرانے ہیں یہ ایوان فیصلہ کرے گا، اگر  بات الیکشن کی ہے تو  پارلیمان میں بات کرو، ایک صوبہ وفاق پر حملہ کردے، کبھی آج تک ہوا؟ میں نہ مانوں اور پھر بندوق اٹھالوں، سیاست دان ایسا نہیں کرتے، جو اسلحہ لاہور میں پکڑا گیا وہ اسلام آباد لایا جارہاتھا۔’

شہباز شریف نے کہا کہ جتھے اسلام آباد لانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے تھی، کھلے عام کہا گیا ہر طور ڈی چوک پہنچوں گا، کیا ہمیں فتنے کا راستہ روکنا ہے یا ملک کو تباہ ہوتے دیکھنا ہے؟ آصف زرداری، فضل الرحمان اور  دیگر اتحادیوں کو فیصلہ کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر بات الیکشن کی ہے تو پارلیمان میں بات کرو، ہماری کوشش ہے کہ مسائل کو حل کریں، اس حکومت کی معیاد ایک سال دو مہینے ہے، مشکلات ہیں، چیلنجز ہیں لیکن ہم ان کے حل کیلئے پرعزم ہیں، ہم پاکستان کو عظیم بنانے کیلئے جان لڑا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت اعلیٰ ظرفی کا اظہار اور سیاست دانوں کا اعلیٰ ہتھیار ہے، بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں، میں کمیٹی بھی بنا سکتا ہوں۔

خیال رہے کہ عمران خان نے 25مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا تھا اور کہا تھا کہ الیکشن کا اعلان ہونے تک وہ واپس نہیں جائیں گے تاہم نہ اسمبلی تحلیل ہوئی اور نہ انتخابات کا اعلان ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد آئے اور چلے گئے جاتے جاتے 6 دن میں الیکشن کی تاریخ دینےاوراسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی صورت میں دوبارہ اسلام آباد آنے کی دھمکی دے گئے  اور ایک بار پھر اسلام آباد 20 لاکھ لوگ لانے کا دعویٰ بھی کردیا۔

عمران خان نے کہا کہ اس بار کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، سپریم کورٹ نے بھی کہہ دیا ہے پر امن احتجاج پر کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ۔ عمران خان نے اس سے پہلے بھی 20 لاکھ کا مجمع اسلام آباد لانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن وہ چند ہزار لوگ بھی اسلام آباد نہیں لاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  29037
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ایک ہفتے کے لیے کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے پر آ گئی ہے۔
پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی مذموم کوشش
وزیراعظم نے کہا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے پیش کی گئی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی، جس میں پیٹرول کی قیمت 95 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 203 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز شامل تھی۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں