Friday, 09 December, 2022
صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا، تدفین کر دی گئی

صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا، تدفین کر دی گئی

اسلام آباد - سینئر صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ خطیب فیصل مسجد پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد الیاس نے پڑھائی، سیاسی، سماجی رہنمائوں، صحافی برادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ن لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، اعظم سواتی، مراد سعید اور پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما ئوں نے بھی نمازہ جنازہ میں شرکت کی، ان کے علاوہ صحافتی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں شرکا کو جامہ تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

ارشد شریف کی تدفین ایچ 11قبرستان میں ان کے والد اور شہید بھائی کی قبر کے قریب کی گئی۔ ارشد شریف کی نماز جنازہ کے لیے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں، شاہ فیصل مسجد کے اردگرد اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات رہی۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد پولیس کی معاونت کے لیے سندھ پولیس، ایف سی بھی تعینات کی گئی ، مجموعی طور پر 3 ہزار 792 سکیورٹی اہلکار فیصل مسجد کے اطراف میں تعینات رہے، 3 ایس پیز، 5 اے ایس پیز،ڈی ایس پیز،کی سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے.

فیصل مسجد کے اطراف میں سکیورٹی پر 6 انسپکٹرز،ایک ہزار 10 کانسٹیبلز تعینات کئے گئے تھے، سندھ پولیس کے 204،ایف سی کے 2ہزار 500 اہلکار سکیورٹی پر مامور رہے ۔

یاد رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کو چار روزقبل کینیا میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، ان کا جسد خاکی گزشتہ روز کینیا سے پاکستان پہنچا تھا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  35007
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر وفاقی حکومت کو جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم کے بعد شیریں مزاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا گیا ہے اور انہیں خاتون پولیس اہلکار لے کر عدالت پہنچیں۔
شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن عملے کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں، تفتیش اور تحقیقات کے نتیجے میں اگر گرفتاری ناگزیر ہے تو قانون اپنا رستہ خود بنالے گا، شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا۔
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو اسلام آباد میں واقع ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے اسلام آباد میں واقع ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا
لاہور ہائیکورٹ ,وزیراعلیٰ پنجاب, سیکرٹری پنجاب اسمبلی, cm punjab, lahore high court, mubassir.com

مقبول ترین
صدر مملکت عارف علوی نے اہم تقرریوں سے متعلق سمری پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہوگئے ہیں۔
سینئر صحافی ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے بعد دس سے تیس منٹ کے اندر واقع ہوئی۔ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی، ارشد شریف کی لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا، ارشد شریف کے جسم کے مختلف اعضا کے نمونے لئے گئے۔
پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کی نیوز کانفرنس سے دھچکا پہنچا، ہم اداروں کی نیوز کانفرنس کا جواب نہیں دے سکتے۔ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں اسد عمر، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر شیری مزاری
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ سائفر اور ارشد شریف کے حوالے سے جڑے واقعات کی تہہ تک پہنچنا ضروری ہے، تاکہ قوم سچ جان سکے، ہم کمزور ہو سکتے ہیں،ہم سے غلطی ہوسکتی ہے لیکن ہم غدار یا سازشی نہیں ہوسکتے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں