Wednesday, 22 April, 2026
عمران خان اور محمود خان کے بیانات پر کارروائی کا فیصلہ

عمران خان اور محمود خان کے بیانات پر کارروائی کا فیصلہ
فائل فوٹو

اسلام آباد - وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے اسلحہ لانے کے اعتراف اور وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کے دھمکی آمیز بیانات پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے عمران خان کے کارکنان کے اسلحہ ساتھ لانےکےبیان کا نوٹس لے لیا۔

میڈیا کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں رانا ثنااللہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی  گئی جس میں  قمر زمان، ایاز صادق، اسعد محمود،اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں جب کہ کمیٹی عمران خان اور محمودخان کے بیانات کا جائزہ لے کر آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کرے گی۔

میڈیا کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے بیان پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ کابینہ کی بریفنگ کےد وان کہا  گیا کہ میڈیا کی مسلح جتھوں اوراِن کے اصل چہرے کے حقائق پرمبنی رپورٹنگ قابلِ ستائش ہے۔ وفاقی کابینہ نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کوفرائض بخوبی انجام دینے پرخراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے ایک  بیان میں کہا تھاکہ اس بار پوری قوت کے ساتھ ریاست اور وفاقی دارالحکومت پرحملہ کریں گے جب کہ ایک انٹرویو میں عمران خان نے اعتراف کیا کہ ہماری طرف بھی لوگوں نے پستول رکھے ہوئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  52613
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں قومی توانائی بچت پلان کے تحت ملک بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس اقدام سے سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ہوگی، ورکنگ خواتین میں 22 ہزار سکوٹیز
سینئر صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ خطیب فیصل مسجد پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد الیاس نے پڑھائی، سیاسی، سماجی رہنمائوں، صحافی برادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
لاہور ہائیکورٹ ,وزیراعلیٰ پنجاب, سیکرٹری پنجاب اسمبلی, cm punjab, lahore high court, mubassir.com
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہنگامی حالت کے بغیر آرڈیننس کے اجرا کو آئین سے انحراف قرار دیتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے تحریری

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں