Friday, 05 June, 2020
حکومت کو گھر بھیجنا ناگزیر: پی پی اور ن لیگ میں اتفاق

حکومت کو گھر بھیجنا ناگزیر: پی پی اور ن لیگ میں اتفاق

اسلام آباد ۔ پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت حکومت کے خاتمے پر متفق ہوگئی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے لاہور میں صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف سے ملاقات کی ہے، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، نوید قمر،سینیٹر مصطفی نواز کھوکھراور  نیئر بخاری تھے جب کہ ملاقات میں شہباز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفر الحق ،مرتضی جاوید عباسی، رانا تنویر،امیر مقام اور مریم اورنگزیب موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسیر منتخب نمائندوں کے پروڈکشن آرڈراورمولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد (ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ نے ملکی صورتحال پر غورکیا، حکومت پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے، حکومتی معاشی بدانتظامی نے مہنگائی برپا کی جب کہ حکومت نے ملک کوعالمی سطح پرتنہا کردیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت یواین ہیومن رائٹس کونسل میں 16 ووٹ بھی حاصل نہ کرسکی، (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی سمجھتی ہے حکومت کوگھر بھیجنا ضروری ہوگیا ہے کیونکہ حکومت عوام کا اعتماد اورمینڈیٹ کھوچکی ہے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ تقریرکرنا ہروزیراعظم کا فرض ہوتا ہے، وزیراعظم اقوام متحدہ کی 11 قراردادیں پڑھ کرسناتے، مودی نے دیکھتے دیکھتے کشمیر ہڑپ کرلیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی، روزانہ منی بجٹ آرہے ہیں۔ یہ وقت پارلیمان کوعزت دینے کا ہے، حکومت نے آج 28 بل اٹھا کربلڈوزکردیے۔ حکومت اورآئی ایم ایف ایک ہی ہے۔ تمام جماعتیں اپنی اپنی میٹنگز کررہی ہیں اور چاہتے ہیں اپوزیشن میں کوئی دراڑ نہ ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  63343
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کردی جائیں گی۔ اس سلسلے میں پنجاب اور کے پی کے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ہائی کورٹ نے آمدن سے زائداثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ شہباز شریف نے عبوری ضمانت کے لئے درخواست دائر کر رکھی تھی۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے دوسرے روز بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں پولیس نے رانا ثنااللہ کی گاڑی کو بھی تلاشی کے لیے روک لیا جبکہ شہباز شریف نے عبوری ضمانت کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے میڈیا کے آنے تک گاڑی کی تلاشی دینے سے انکار کردیا۔
سندھ حکومت کراچی سمیت اندرون شہر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے۔ آن لائن ٹیکسی سروس بھی بحال کردی گئی۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ ملک میں فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے موثر آپریشن ضروری ہے تاکہ معیشت پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔ آرمی چیف نے کہا ہے
امریکی صدر جو سیاہ فام شہری کے قتل پر احتجاج کرنے والوں کو بار بار فوج تعینات کرنے کی دھمکیاں دے رہے تھے، اب یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ جارج کے ساتھ جو ہوا وہ ایک خوفناک واقعہ تھا، ایسا کبھی نہیں ہونا چاہیے تھا۔
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کراچی طیارہ حادثے کی رپورٹ بائیس جون کو پبلک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیٹا اور وائس باکس مل چکے، ابھی تک کسی پر ذمہ داری نہیں ڈالی گئی، جلد از جلد انکوائری مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ملک بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی بڑی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی بڑی مارکیٹس بند کرنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے این سی او سی میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا غیر ذمہ داری

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں