Friday, 06 March, 2026
سلیکٹڈ صرف سلیکٹرز کی خدمت کرتے ہیں، بلاول بھٹو

سلیکٹڈ صرف سلیکٹرز کی خدمت کرتے ہیں، بلاول بھٹو

نوشہرہ ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس ملک میں سلیکٹرز کے کاندھوں پرسوار ہوکر تبدیلی نہیں بلکہ تباہی لائی گئی لیکن اب ستر سالہ کھلاڑی کا وقت ختم اور نوجوانوں کا وقت شروع ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوشہرہ میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجوں احد خٹک اور عبدالرحمن خٹک کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے جس نے آمروں کا مقابلہ کیا اور پیپلزپارٹی ہی ملک کے غریبوں کی جماعت اور آواز بن کر ابھری ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیر اعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ ستر سالہ کھلاڑی کا وقت ختم اور نوجوانوں کا وقت شروع ہوگیا ہے، اس ملک میں سلیکٹرز کے کاندھوں پر سوار ہوکر تبدیلی نہیں بلکہ تباہی لائی گئی لیکن ہم کپتان کو اس کے گھر میں گھس کر سیاسی شکست دیں گے اور ملک میں عوامی راج قائم کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ صرف سلیکٹرز کی خدمت کرتے ہیں عوام کے مسائل حل نہیں کرتے۔ ہم بھٹو کے منشور پرعمل کرکے مسائل حل کر سکتے ہیں، ہمیں حکومت بنانے کا موقع دیا جائے۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پرعمل نہ کرکے عوام کوریلیف دیا جا سکتا ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ کی طرز پر لیبر اور یوتھ کارڈ جاری کریں گے۔ اس کٹھ پتلی کو معاف نہیں کرسکتے۔ سلیکٹرز سے بھی حساب لیں گے، اب عمران خان کے گھبرانے کاوقت ہواچاہتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں عوام سے سب کچھ چھین لیا گیا، کیا یہ تبدیلی ہے؟ یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر کہاں ہیں؟ وزیراعظم جھوٹا ہے جس نے روزگار دینے کی بجائے روزگار چھین لیا ہے، حکومت ہر ادارے پر حملہ کر رہی ہے، روزگار چھینا جا رہا ہے اور نوجوان ڈگریاں اٹھائے دھکے کھا رہے ہیں۔

 

بلاول بھٹو نے خیبر پختونخواہ میں حکومت کی ناقص کارکردگی کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ اس صوبے میں پی ٹی آئی 8 سالوں سے حکومت میں ہے کیا تبدیلی آئی ہے۔ خان صاحب صرف یوٹرن لے رہے ہیں۔ نوشہرہ اور صوبے کے عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں تو ہم ان کے مسائل حل کریں گے۔ پیپلزپارٹی کی حکومت عوام اورغریب دوست حکومت تھی جس نے روزگار اور گھر دیئے، تنخواہوں اورپنشن میں سوفیصد اضافہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پشاور میں پارٹی کا یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے نعرے لگائے کہ ’’ آج چھین رہا ہے کپتان ۔۔۔۔ روٹی کپڑا اور مکان۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  30903
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر ایک اور حملہ بھارت کی طرف سے ہوا ہے، کہنا چاہوں گا کہ دریائے سندھ ہمارا ہے اور یہ ہمارا رہے گا، اس دریا سے ہمارا پانی بہے گا یا ان کا خون بہے گا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی اصل دہشت گرد ہے، بھارت کا چہرہ دنیا کو دکھاتے رہیں گے، ہم دہشت گردوں کی نہیں، شہیدوں کی نمائندگی کرتے ہیں، کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتیں یک زبان ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق ہمارے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کرے ورنہ وزارتیں سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی کے تحت روس کا دورہ کیا، ان کے دورے کا دفاع کرتا ہوں۔ پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم سب کے ساتھ دوستی رکھنا چاہتے ہیں کوئی ہمارا دشمن نہیں، ایڈ نہیں ٹریڈ یہ ہماری وزارت

مقبول ترین
پاکستانی آرمی چیف سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو دو ہفتے قبل بات کرنی چاہیئے تھی، اب بہت تاخیر ہوچکی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے واضح کیا ک ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو سرنڈر کرنے کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔
ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور حیفہ شہر پر چوتھی بار بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے، جس کے نتیجے میں اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، حیفہ کے رمات ڈیوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں