Tuesday, 21 April, 2026
وزیراعظم پاکستان سے امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقاتیں
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور دو طرفہ اہمیت کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم کا ڈیزل 135، پیٹرول 12 روپے سستا کرنے کا اعلان

ابرار الحق، سیف اللہ نیازی کا تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے کہا کہ شاید ہی کوئی ایسا ہو جس نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت نہ کی ہو، بچپن سے ہی والدین نے حب الوطنی کا درس دیا، شہداء کی کہانیاں سن کر فخر
نو مئی کے لیے اہداف عمران خان نے خود مقرر کیے تھے، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف اور اُس کی بیٹی قدرت پر یقین رکھتے ہیں اور سیاسی انتقام پر کوئی یقین نہیں رکھتے، نو مئی کے اہداف عمران خان نے خود مقرر کیے تھے۔
مہنگائی: سمجھ نہیں آتا منہ چھپا کر کہاں جاؤں؟ شہباز شریف
نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اتنی ہے کہ سمجھ نہیں آتا منہ چھپا کر کہاں جاؤں؟ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ناممکن ہے۔کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ
عمران خان شراب اور کوکین کا استعمال کرتے ہیں، عبدالقادر پٹیل
وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کا دماغی توازن درست نہیں ہے اور وہ شراب اورکوکین کا استعمال کرتے ہیں۔
آڈیو لیکس کمیشن: سپریم کورٹ نے نوٹیفکیشن معطل کردیا
سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کی کارروائی روک دی۔ میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کے 19 مئی کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا اور انکوائری کمیشن کے 22 مئی کے احکامات کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔
کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ: فوجی عدالتوں میں کارروائی شروع
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات میں ملوث 16 شرپسندوں کو فوج کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد جناح ہاؤس (کور کمانڈر ہاؤس) لاہور پر حملہ کرنے والے شرپسندوں
نو مئی: ذمہ داران کو قوم معاف نہیں کرے گی، آرمی چیف
چیف آف آرمی اسٹاف حافظ عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، پوری قوم کو سپاہی عمران شہید پر ناز ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان
ملیکہ بخاری نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملیکہ بخاری نے کہا کہ پارٹی چھڑوانے کیلئے کسی نے کوئی
آڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل
چیف جسٹس سپریم کورٹ نے آڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ میڈیا کے مطابق آڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ چیف جسٹس عمر
اسد عمر کا پی ٹی آئی کے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعد ان حالات میں قیادت کی ذمہ داری نہیں نبھا سکتا اس لیے میں پارٹی کے عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
جنوبی وزیرستان: خود کش حملہ، 2 فوجی جوانوں سمیت 4 شہید
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی سکیورٹی اہلکاروں کے پاس اڑا دی، دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے نائیک سید اللہ شاہ اور سپاہی جواد خان شہید ہو گئے۔
فواد چودھری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ میں نے 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کی، اب میں نے سیاست سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان 9 مئی واقعات کا ماسٹر مائنڈ تھا، شہباز شریف
وفاقی دارالحکومت میں جناح کنونشن سینٹر میں تحفظ شہدا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے خواہ میں کسی کے لیے سفارش کروں مگر کسی بھی گناہ گار کو نہیں چھوڑا جائے گا اور اسی طرح کسی بے گناہ کو سزا نہیں دی جائے گی۔
پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا جائزہ لیا جارہا ہے، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر ہونے والے حملوں
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اصل دہشتگرد ہے، بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی اصل دہشت گرد ہے، بھارت کا چہرہ دنیا کو دکھاتے رہیں گے، ہم دہشت گردوں کی نہیں، شہیدوں کی نمائندگی کرتے ہیں، کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتیں یک زبان ہیں۔
مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان ٹیلی وژن براہ راست
آج کے جدید دور میں جہاں زندگی کے تمام معاملات انٹرنیٹ اور موبائل فون پر منتقل ہو چکے ہیں، وہاں جرائم کی دنیا بھی بدل گئی ہے۔ اب ڈاکو آپ کے گھر کا تالا نہیں توڑتے بلکہ آپ کے موبائل یا کمپیوٹر میں گھس کر آپ کی زندگی بھر کی جمع پونجی سیکنڈوں میں اڑا لے جاتے ہیں۔ اسے "ڈیجیٹل فراڈ"
آج کے ڈیجیٹل دور میں جہاں معاشی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، انٹرنیٹ نے آمدنی کے ایسے ذرائع پیدا کر دیے ہیں جن کے لیے کسی بھاری سرمایہ کاری یا دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ کے پاس ایک لیپ ٹاپ یا اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کنکشن موجود ہے
اے میرے اوورسیز پاکستانی بھائیو اور وطنِ عزیز کے ذمہ داران! کیا ہماری آواز سننے والا کوئی ہے؟ کیا ہمارے مسائل اور تکالیف پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے؟

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں