Wednesday, 15 April, 2026
حکومت نے عید الفطر پر 5 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا

حکومت نے عید الفطر پر 5 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا

 اسلام آباد - وفاقی حکومت نے عید الفطر کی مناسبت سے ملک بھر میں پانچ روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز 21 اپریل بروز جمعے سے 25 اپریل بروز منگل تک ہوگا۔ اس ضمن میں وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرین فلکیات اور رویت ہلال ریسرچ کونسل نے ماہ شوال کا چاند 21 اپریل کی شام نظر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان کے پورے تیس روزے ہوں گے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بتایا تھا کہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اپریل کی شام ہوگا تاہم اس شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہذاعید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو منائی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  46407
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اہم ترین مذاکرات کے پیشِ نظر حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 11 اپریل بروز ہفتہ کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دفاتر پر ہوگا، تاہم ایمرجنسی سروسز اور ہسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
حکومت نے عیدالاضحیٰ کے لیے تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 4 ملکی دورہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان پہنچ کر عیدالاضحیٰ کے موقع پر 4 چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان نے مودی کے اشتعال انگیز اور جھوٹے بیانات کو مسترد کردیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق خطے کی امن کے لیے بین الاقوامی کوششیں کی جا رہی ہیں یہ بیان غلط معلومات پر مبنی ہے، مودی کا بیان سیاسی موقع
لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کو ایک بار پھر سخت پیغام دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی افواج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ کے علاقوں

مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں