اسلام آباد - حکومت نے عیدالاضحیٰ کے لیے تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 4 ملکی دورہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان پہنچ کر عیدالاضحیٰ کے موقع پر 4 چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔
عیدالاضحیٰ کے حوالے سے تعطیلات کے فیصلے کے مطابق ملک بھر میں جمعہ سے پیر یعنی 6 تا 9 جون 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس دوران تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینک بند رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ