Saturday, 18 October, 2025
بھارت نے 3 ائیر بیسز پر میزائل داغے ہیں، جواب جلد ملے گا، پاک فوج

بھارت نے 3 ائیر بیسز پر میزائل داغے ہیں، جواب جلد ملے گا، پاک فوج

راولپنڈی - ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ائر بیسز پر میزائل داغےہیں، بھارت نے افغانستان پر بھی میزائل اور ڈرون حملے کیے-

ڈی جی آئی ایس پی آر نے رات گئے پریس بریفنگ میں بتایا کہ دشمن بھارت نے رات گئے طیاروں سے نورخان ائربیس، مرید بیس اور شورکوٹ بیس کو نشانہ بنایا، بھارت نے طیاروں کے ذریعے فضا سے زمین پر مار کرنےوالے میزائل داغے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے کئی میزائل فائر کیے تھے، زیادہ تر بھارتی میزائلوں کو پاکستان کے ائر ڈیفنس سسٹم نے تباہ کردیا اور کچھ میزائل ائر بیسز پر گرے، جن سے اثاثوں کو نقصان نہیں پہنچا ہے. بھارتی حملے کو ناکام بنایا گیا ہے.

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت اپنی مکاری سے پورےخطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہاہے، بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرے ہمارا جواب جلد آئے گا.

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت نے افغانستان پر بھی میزائل داغے ہیں اور ڈرون حملہ بھی کیا ہے، بھارت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستانی قوم بھارت کی مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے والی نہیں۔ دوسری جانب راولپنڈی میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  76703
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
لاہور ہائیکورٹ ,وزیراعلیٰ پنجاب, سیکرٹری پنجاب اسمبلی, cm punjab, lahore high court, mubassir.com
پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک
وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کے نوجوانوں کو احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج آپ کا حق ہے، نوجوان میرے لیے نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کے لیے اپنی آواز بلند کریں، پلان تیار کرلیا ہے کل اپوزیشن
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہیں، میں انہیں ڈیزل نہیں کہتا لیکن عوام کہہ رہی ہے، تین چوہے میرا شکار کرنے نکلے ہیں جو خود شکار ہوجائیں گے۔

مقبول ترین
پاکستانی آرمی چیف سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو دو ہفتے قبل بات کرنی چاہیئے تھی، اب بہت تاخیر ہوچکی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے واضح کیا ک ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو سرنڈر کرنے کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔
ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور حیفہ شہر پر چوتھی بار بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے، جس کے نتیجے میں اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، حیفہ کے رمات ڈیوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں