Saturday, 18 October, 2025
میڈیا ہمارا فخر: بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے، آرمی چیف

میڈیا ہمارا فخر: بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے، آرمی چیف

اسلام آباد - چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اپنا فخر قرار دیا اور کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے اورہم نے کچھ چھپایا نہیں ساری حقیقت بتا دی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کردار پورے معاملے میں شان دار رہا ہے، ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے، جس طرح ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر ہمیں فخر ہے اور ہمارے میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  96931
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں جاسوسی کے لیے آنے والے 26 اسرائیلی ساختہ ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے جبکہ دھماکے بھی سنے گئے، ان کارروائیوں کے دوران ڈرونز کا ملبہ گرنے سے 2 افراد شہید، 2 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بھارتی فوج میں افسر کی جانب سے اپنے جوان کی کی بیوی سے جنسی زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی فوج میں جنسی ہراسگی کے واقعات بڑھتے چلے جا رہے ہیں، ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک بھارتی فوجی
پاکستان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے جھوٹی اور من گھڑت خبر شائع کرنے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ میڈیا کے مطابق پاکستان نے بی بی سی اردو پر 10 اپریل 2022 کو شائع ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے برطانوی نشریاتی ادارے

مقبول ترین
پاکستانی آرمی چیف سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو دو ہفتے قبل بات کرنی چاہیئے تھی، اب بہت تاخیر ہوچکی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے واضح کیا ک ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو سرنڈر کرنے کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔
ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور حیفہ شہر پر چوتھی بار بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے، جس کے نتیجے میں اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، حیفہ کے رمات ڈیوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں