Saturday, 18 October, 2025
پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا، فیلڈ مارشل

پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا، جنوبی ایشیا میں تزویراتی استحکام کیلئے مسئلہ کشمیرکا پرامن حل ضروری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آج کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور طالبعلم افسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔

فیلڈمارشل نے آپریشن بنیانِ مرصوص کے شہدا کو خراجِ عقیدت، لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ قومی قیادت کے تحت پاکستان کے عوام مادرِ وطن کے دفاع کیلئے فولادی دیوار بن گئے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کہاکہ معرکہ حق کی کامیابی ہمارے قومی عزم اورتمام قومی اداروں کی مکمل ہم آہنگی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے عالمی اور علاقائی صورتحال پربات کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے تنازعات کی نوعیت پرروشنی ڈالی اور پاکستان کے خلاف بھارت کے بلااشتعال جارحیت کے بڑھتے رجحان کوخطرناک قراردیا۔

فیلڈمارشل نے جارحیت کوشکست دینے کے عزم اورخطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سبوتاژکرنے کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا، جنوبی ایشیا میں تزویراتی استحکام کیلئے مسئلہ کشمیرکا پرامن حل ضروری ہے۔

فیلڈمارشل نے بھارت کی غیرقانونی اور غیراخلاقی آبی دہشتگردی سے خبردارکیا، انہوں نےپاکستان میں دہشتگردی کی بھارتی سرپرستی پربات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈمارشل سید عاصم منیرنے انسدادِ دہشتگردی کی مہم کومزید مؤثربنانے پرروشنی ڈالی اور کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ ہرصورت منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی۔

فیلڈمارشل نے طلبہ اور افسران کواپنی ذمہ داریاں لگن،جذبے اورعزم کیساتھ ادا کرنے کی تلقین کی اور جدید سوچ اورتحقیق کی ضرورت پرزور دیا جبکہ انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ تربیت ناصرف موجودہ حالات کی عکاس ہونی چاہیے بلکہ ہمیں مستقبل کے میدانِ جنگ کیلئے بھی تیارکرے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  42293
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستانی آرمی چیف سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات نئے دور میں داخل ہورہے ہیں اور دونوں ممالک تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری اسلحہ رکھنے والی ریاست کے رہنما کی حیثیت سے بھارتی وزیر اعظم سے
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم امن پسند ہیں، امن کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارا پہلا انتخاب امن ہے، اگر تم نے دوبارہ یہ حماقت کی تو ہمارا جواب اس سے بھی شدید ہو گا۔ پاک فوج کے شعبہ

مقبول ترین
پاکستانی آرمی چیف سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو دو ہفتے قبل بات کرنی چاہیئے تھی، اب بہت تاخیر ہوچکی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے واضح کیا ک ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو سرنڈر کرنے کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔
ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور حیفہ شہر پر چوتھی بار بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے، جس کے نتیجے میں اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، حیفہ کے رمات ڈیوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں